Maktaba Wahhabi

372 - 380
حجرئہ شریفہ ہے جو کہ ام المومنین صدیقۂ کائنات حضرت عائشہ، طیبہ وطاہرہ بنت صدیق رضی اللہ عنہما کا گھر ہوا کرتا تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبرِ مقدس اسی جگہ ہے۔ مسجدِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں داخل ہونے کے آداب: جب مدینہ طیبہ پہنچیں تو جہاں قیام کا ارادہ ہو وہاں اپنا سامان وغیرہ رکھیں۔ نہا دھو کر اور باوضو مسجدِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کا رخ کریں۔ مسجد کے پاس پہنچنے پر پہلے اپنا دایاں پاؤں مسجد کے اندر رکھیں اور صحیح مسلم، سنن ابو داود، ترمذی اور ابن ماجہ میں مذکور یہ دُعا کریں: (( بِسْمِ اللّٰہِ وَالصَّلَوٰۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیٰ رَسُوْلِ اللّٰہِ، أَعُوْذُ بِاللّٰہِ الْعَظِیْمِ وَبِوَجْھِہٖ الْکَرِیْمِ وَبِسُلْطَانِہٖ الْقَدِیْمِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ، اَلَلّٰھُمَّ افْتَحْ لِيْ اَبْوَابَ رَحْمَتِکَ )) [1] ’’اللہ کے نام سے۔ درود وسلام ہوں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر، میں عظمت والے اللہ، اس کے رخِ کریم اور سلطانِ قدیم کی پناہ مانگتا ہوں شیطانِ مردود سے۔ اے اللہ! میرے لیے اپنی رحمتوں کے دروازے کھول دے!‘‘ یہ پوری دعا یاد نہ ہو تو کم از کم اس کا آخری حصہ: (( اَللّٰھُمَّ افْتَحْ لِيْ اَبْوَابَ رَحْمَتِکَ )) پڑھ لیں۔ مسجد میں داخل ہوتے ہی سب سے پہلا کام یہ کریں کہ تحیۃ المسجد کی دو رکعتیں ادا کریں اور ممکن ہو تو یہ دو رکعتیں روضۃ الجنۃ میں ادا کی جائیں۔ (التحقیق والایضاح، ص: ۶۱) جس کی خاص نشانی ذکر کی جاچکی ہے کہ اتنی جگہ کے تمام ستون سفید سنگ مرمر کے ہیں جبکہ اس کے ارد گرد پرانی تعمیر کے ستون لال رنگ کے ہیں۔
Flag Counter