Maktaba Wahhabi

85 - 380
حج وعمرہ کے لیے روانگی اور عام آدابِ سفر سفر حج وعمرہ کے لیے ہو یاکسی بھی دوسری غرض کے لیے، اس کاآغاز کرنے کے لیے اس کے کون کون سے اسلامی آداب ہیں؟ روانگی کے لیے کون سا دن اور کون سا وقت مناسب ہے ؟ وسعت: اس سلسلے میں حقیقت تو یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی بھی دن کے کسی بھی وقت اورہر چہار جانب سے کسی بھی طرف سفر کرنے سے ہمیں منع نہیں فرمایا ہے۔ برصغیر پاک وہند کے بعض ضعیف العقیدہ لوگوں سے جو یہ بات سننے میں آتی ہے کہ فلاں دن کو فلاں سمت یاطرف سفر نہ کرنا ورنہ تم جس کام کے لیے جاؤ گے وہ پورا نہیں ہوگا بلکہ جیتی ہوئی بازی بھی ہار آؤ گے۔ مثلاً صوبہ پنجاب کے لوگوں میں سے بعض وہمی لوگوںکا کہنا ہے . منگلوار نہ جاویں پہاڑ!! جتی ہوئی بازی آویں ہار!! ’’منگل کے روز شمال کی جانب سفر پر نہ نکلنا ورنہ جیتی ہوئی بازی ہار آؤ گے۔‘‘
Flag Counter