Maktaba Wahhabi

163 - 206
صف بند ی کے مسائل انتہائی اختصار کے ساتھ صف بندی کے مسائل پیشِ خدمت ہیں: صفوں میں مل کر کھڑا ہونا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جو شخص صف ملائے گا اللہ بھی اسے (اپنی رحمت سے) ملائے گا ۔‘‘ [أبو داود: ۶۶۶وسندہ حسن، اسے امام ابن خزیمہ (۱۵۴۹) حاکم ( ۱/۲۱۳ ) اور ذہبی نے صحیح کہا ہے] صفوں کو برابر کرنا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’سووا صفو فکم‘‘ تم اپنی صفوں کو برابر کرو۔[صحیح بخاری:۷۲۳، صحیح مسلم:۴۳۳] سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہماری صفوں کو (ا س طرح )برابر کرتے گویا تیروں کو برابر کرتے ہوں۔ [صحیح مسلم:۴۳۶] صفوں کو سیدھا کرنا چاہئے: سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کی طرف رُخ کر کے فرمایا: ’’لوگو! اپنی صفوں کو سیدھا کرو ،لوگو اپنی صفیں درست کرو،لوگو اپنی صفیں برابر کرو۔سنو اگر تم نے صفیں سیدھی نہ کیں تو اللہ تعالیٰ تمھارے دلوں میں اختلاف ڈال دے گا۔‘‘
Flag Counter