Maktaba Wahhabi

194 - 206
پانی کے احکام انتہائی اختصار کے ساتھ کتاب و سنت کی روشنی میں پانی کے احکام پیشِ خدمت ہیں: ۱۔ وہ پانی جو عام ہے، پاک ہے اور پاک کرنے والا ہے اس کی کئی قسمیں ہیں: بارش کا پانی: اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: ’’ اور آسمان سے تم پر بارش برسادی تاکہ تمھیں پاک کر دے۔‘‘ ( الانفال: ۱۱) نیز فرمایا: ’’ اور ہم نے آسمان سے پاک پانی نازل کیا۔‘‘ ( الفرقان: ۴۸) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بارش کو دیکھ کر دعا فرماتے: ’’ اے اللہ ! فائدہ دینے والی بارش برسا۔‘‘ ( صحیح البخاری: ۱۰۳۲) برف کا پانی: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک صحابی کے جنازے پر دعا فرمائی: ’’ اے اللہ ۔۔۔ اور اسے پانی ، برف اور اولوں سے دھو ڈال۔ ‘‘( صحیح مسلم: ۹۶۳ وترقیم دارالسلام: ۲۲۳۲) اَولوں کا پانی: دلیل برف کے پانی میں گزر چکی ہے۔ سمندروں ( اور دریاؤں ) کا پانی: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سمندر اور دریا کے پانی کے متعلق فرمایا:
Flag Counter