Maktaba Wahhabi

213 - 206
زکوٰۃ کے احکام انتہائی اختصار کے ساتھ کتاب و سنت کی روشنی میں زکوٰۃ کے بعض احکام پیشِ خدمت ہیں: ا ہمیتِ زکوٰۃ: اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿خُذْ مِنْ اَمْوَالِھِمْ صَدَقَۃً تُطَھِّرُھُمْ وَتُزَکِّیْھِمْ بِھَا﴾ [ التوبۃ: ۱۰۳] ’’(اے پیغمبر !) آپ ان کے اموال میں سے زکوٰۃ وصول کریں تاکہ آپ انھیں پاک کر دیں۔‘‘ زکوٰۃ اسلام کے ارکان میں سے ہے۔ ( صحیح بخاری: ۸، صحیح مسلم: ۱۶) نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جسے اللہ تعالیٰ نے مال دیا لیکن اس نے زکوٰۃ ادا نہ کی تو قیامت کے دن اس کامال زہریلے گنجے سانپ کی شکل اختیار کرے گا جس کی آنکھوں پر دو سیاہ نقطے ہوں گے اور وہ اس کے گلے کا ہار ہو گا، وہ اس کے دونوں جبڑوں کو پکڑے گا اور کہے گا: میں تیرا مال ہوں، میں تیرا خزانہ ہوں۔‘‘ ( صحیح بخاری: ۱۴۰۳) جانوروں کی زکوٰۃ کے احکام، جانوروں کی زکوٰۃ کے اجماعی مسائل امام ابن المنذر فرماتے ہیں:
Flag Counter