Maktaba Wahhabi

44 - 206
رات کو پیش آنے والے 265مسائل کا شرعی حل رات میں ہونے والے چند اہم اموردرج ذیل ہیں: ۱۔ قرآن حکیم رات کو نازل ہوا۔ ( الدخان: ۳ ، القدر: ۱) ۲۔ معراج رات کو کروائی گئی ۔ ( الاسراء: ۱) ۳۔ رات کے آخری تہائی حصے میں اللہ تعالیٰ آسمانِ دنیا پر نازل ہوتا ہے۔(صحیح البخاری: ۷۴۹۴ ، صحیح مسلم: ۷۵۸) رات کیا ہے؟ رات اللہ تعالیٰ کی ایک نشانی ہے۔ ( الاسراء: ۱۲) رات کو اللہ تعالیٰ نے سکون کا ذریعہ بنایا ۔ ( الانعام: ۹۶، النمل: ۸۶) رات کو اللہ تعالیٰ نے پردہ بنایا ۔ ( الفرقان: ۴۷) اللہ تعالیٰ اس بات پر قادر ہے کہ وہ رات کو لائے ہی نہ ہمیشہ دن ہی رکھے اور اس پر بھی قادر ہے کہ وہ دن کو لائے ہی نہ ہمیشہ رات کو ہی برقراررکھے۔ ( دیکھئے:القصص: ۷۱، ۷۲ ) اللہ کی خاص رحمت ہے جس نے دن اور رات ( دونوں ) کو بنایا ۔ ( دیکھئے: القصص: ۷۳ ) رات اور طہارت: اس میں درج ذیل بحثیں ہیں: ۱۔ رات کو سوتے وقت باوضو ہو کر سونا۔
Flag Counter