Maktaba Wahhabi

105 - 200
اجتماعِ عید و جمعہ کی شکل میں ایک افواہ کی حقیقت مسائل عید میں سے ایک موضوع ہے: عید اور جمعہ کا ایک دن میں جمع ہوجانا۔ پھر اس موضوع کے بھی دو پہلو ہیں: 1۔ اگر کبھی عید و جمعہ ایک ہی دن آجائیں تو اس کے بارے میں مشہور کی گئی ایک افواہ اوراس کی اصل حقیقت ۔ 2۔ جب کبھی ایسا ہوجائے تو احکام جمعہ میں تغیر و تبدیلی اور اس کے بارے میں ائمہ و فقہاء کے نظریات۔ ایک افواہ کی حقیقت: صرف عوام الناس کی حد تک ہی نہیں بلکہ بعض پڑھے لکھے صحافی اور اردو روز ناموں کے مستقل کالم نگار حضرات پر بھی ان کے ماحول کا اثر ہے اور وہ بھی علم دین کی صحیح واقفیت نہ ہونے کی وجہ سے اس افواہ کو کسی نہ کسی رنگ میں اپنے کالموں کی زینت بنا دیتے ہیں۔ وہ افواہ کیا ہے ؟ کہا جاتا ہے کہ اگر عید جمعہ کے دن آجائے اور جمعہ کے دن دو خطبے، خطبۂ عید اور خطبۂ جمعہ ہوں تو یہ حکمران کے لیے باعثِ زوال اور قوم و ملک کے
Flag Counter