Maktaba Wahhabi

118 - 200
قربانی کے احکام و مسائل عشرئہ ذوالحج کی فضیلت: ماہ ذو الحج نہ صرف سفرحج و عمرہ پر روانہ ہونے والوں کے لیے بلکہ روئے زمین پر بسنے والے تمام انسانوں بالخصوص مسلمانوں کے لیے بڑی فضیلت و برکت او ررحمت والا مہینہ ہے۔ قرآن مجید میں ارشاد ربانی ہے : { اِنَّ عِدَّۃَ الشُّھُوْرِ عِنْدَ اللّٰہِ اثْنَا عَشَرَ شَھْرًا فِیْ کِتٰبِ اللّٰہِ یَوْمَ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ مِنْھَآ اَرْبَعَۃٌ حُرُمٌ} [التوبۃ: ۳۶] ’’جس دن سے اللہ تعالیٰ نے آسمانوں اور زمین کو بنایا ہے اسی وقت سے اللہ کے نزدیک اس کی کتاب میں مہینوں کی تعداد بارہ ہے جن میں چار مہینے حرمت و احترام والے ہیں۔‘‘ قرآن کریم میں اللہ تعالی نے تو ان حرمت والے چار مہینوں کی تعیین نہیں کی لیکن اللہ تعالیٰ کی خاص راہنمائی سے امام الانبیاء حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی تعیین بھی فرما دی ہے۔ چنانچہ صحیح بخاری و مسلم میں حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ (حجۃ الوداع کے سال) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یوم نحر
Flag Counter