Maktaba Wahhabi

127 - 200
قربانی کی فضیلت و اہمیت قرآن وسنت کے واضح نصوص کی رو سے ماہ ذوالحج بڑی حرمت و فضیلت والا مہینہ ہے۔ اسی ماہ کی دس تاریخ یوم نحر و قربانی اور ’’عید الاضحی‘‘ کے نام سے معروف ہے، اسی عید کو قربانیوں کی وجہ سے ’’عید قربان‘‘ کہا جاتا ہے۔ حج اکبر: اسی دن کو ’’یوم حج اکبر‘‘ بھی قرار دیا گیا ہے۔ عید کے دن کو یوم حج اکبر قرار دینے سے متعلق حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث کو امام بخاری نے تعلیقاً اور امام ابو داود نے موصولا بیان کیا ہے، جس میں مروی ہے: (( یَوْمُ الْحَجِّ الْاَکْبَرِ: یَوْمُ النَّحْرِ، وَالْحَجُّ الْاَکْبَرُ اَلْحَجُّ )) ’’حج اکبر کا دن قربانی کا دن ہے اور ’’حج اکبر‘‘حج ہے۔‘‘ ’’وَ اِنَّمَا قِیْلَ الْاَکْبَرُ مِنْ اَجْلِ قَوْلِ النَّاسِ: اَلْحَجُّ الْاَصْغَرُ‘‘[1] ’’لوگوں کے (عمرہ کو)حج اصغر کہنے کے مقابلے میں اسے ’’حج اکبر ‘‘ کہا گیا ہے۔‘‘ صحیح مسلم میں ابن شہاب سے مروی ہے کہ حمید بن عبدالرحمن کہا کرتے تھے: ’’یَوْمُ النَّحْرِ یَوْمُ الْحَجِّ الْاَکْبَرِ مِنْ اَجْلِ حَدِیْثِ اَبِيْ ھُرَیْرَۃ‘‘
Flag Counter