Maktaba Wahhabi

14 - 200
اتحاد کا عملی مظاہرہ کیا جاتاہے۔ عید الفطر کا بنیادی مقصد اور فلسفہ رمضان المبارک میں اللہ رب العزت کے خصوصی احسانات ، انعامات اور نوازشات کاشکر ادا کرناا ور دربار الٰہی میں بصد عجز و انکسار اپنی کم ہمتی، کم مائیگی اور کوتاہ عملی کا اعتراف کرکے اس ذات عظیم و برتر سے معافی اور عفو و درگزر کی دعا و التجاء کرنا ہے۔ اور عید الاضحی امام الموحدین، جد الانبیاء جناب ابراہیم علیہ السلام کی قربانی، ایثار، اخلاص اور وفا کی یاد تازہ کرکے سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے جانور ذبح کرکے اللہ ارحم الراحمین کی بارگاہ سے بے پناہ اجرو ثواب اور نیکیاں حاصل کرنے کا دن ہے۔ سپریم کورٹ، الخبر کے ترجمان اور مرکز الدعوۃ والارشاد، الدمام، سعودی عرب کے معاون جناب مولانا محمد منیر قمر سیالکوٹی ، جماعت اہل حدیث کے نامور خطیب اور صاحب طرز ادیب ہیں۔ آپ ایک عرصہ تک ریڈیو متحدہ عرب امارات ام القیوین کی اردو سروس کے پروگرام ’’دین و دنیا‘‘ میں مختلف اسلامی موضوعات پر تحقیقی خطابات فرماتے رہے ہیں۔ آپ کے ان خطابات اورتقاریر کو اللہ تعالی نے اندرون و بیرون ملک بے پناہ مقبولیت عطا فرمائی اور ان گنت لوگ ان کے دلائل سے متاثر ہو کر شرک و بدعت سے تائب ہوئے اور انہیں اپنے عقائد و اعمال کی اصلاح کی سعادت نصیب ہوئی۔ ان کی ریڈیائی تقاریر کی مقبولیت ‘ افادیت ‘ اہمیت اور سامعین کے اشتیاق اور محبت کا اندازہ اس امر سے لگا یا جاسکتا ہے کہ جن دنوں ریڈیو ام القیوین سے سیر ۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر آپ کی تقاریر نشر ہوتی تھیں، تو ایک دن ابو ظہبی میں مقیم ہمارے ایک رفیق میاں نثار احمد نے ٹیلی فون کیا؛ سلام اور مختصر گفتگو کے
Flag Counter