Maktaba Wahhabi

160 - 200
(( اَللّٰھُمَّ تَقَبَّلْ مِنْ مُحَمَّدٍ وَّآلِ مُحَمَّدٍ وَّمِنْ اُمَّۃِ مُحَمَّدٍ)) ... [1] ’’اے اللہ! محمد صلی اللہ علیہ وسلم و آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور امت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے قبول فرما۔‘‘ لہٰذا ہر قربانی دینے والے کے لیے مسنون ہے کہ وہ (( بِسْمِ اللّٰہِ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ، اَللّٰھُمَّ اِنَّ ھٰذَا مِنْکَ وَلَکَ )) کے بعد ہی ’’اَللّٰھُمَّ تَقَبَّلْ مِنَّا‘‘ کہہ لے۔ قربانی کے جانور: قربانی کے لیے کس کس جانور کو ذبح کرنا جائز ہے؟ اس سلسلے میں سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ وہ حلال ہو جسے قرآنی الفاظ میں {بَھِیْمَۃُ الْاَنْعَامِ} کہا گیا ہے جیسا کہ سورۂ مائدہ کی پہلی آیت میں ہے: { اُحِلَّتْ لَکُمْ بَھِیْمَۃُ الْاَنْعَامِ} [المائدۃ: ۱] ’’تمھارے لیے مویشی کی قسم کے سب جانور حلال کر دیے گئے ہیں۔‘‘ نیز سورئہ حج میں ہے: { وَ یَذْکُرُوا اسْمَ اللّٰہِ فِیْٓ اَیَّامٍ مَّعْلُوْمٰتٍ عَلٰی مَا رَزَقَھُمْ مِّنْم بَھِیْمَۃِ الْاَنْعَامِ} [الحج: ۸] ’’اور چند مقرر دنوں میں ان جانوروں پر اللہ کا نام لیں جو اس نے انھیں بخشے ہیں ۔‘‘ اور سورئہ حج ہی میں ارشاد الٰہی ہے: { وَ لِکُلِّ اُمَّۃٍ جَعَلْنَا مَنْسَکًا لِّیَذْکُرُوا اسْمَ اللّٰہِ عَلٰی مَا رَزَقَھُمْ مِّنْم بَھِیْمَۃِ الْاَنْعَامِ} [الحج: ۳۴]
Flag Counter