Maktaba Wahhabi

178 - 200
بعض اہل علم نے اس واقعہ کے پیش نظر جانور کی تعیین اور خریدنے کے بعد اس کے عیب دار ہوجانے کی شکل میں بھی اس کی قربانی جائز قرار دی ہے جبکہ حافظ ابن حجر عسقلانی، امام شوکانی اور امیر ضنعانی رحمہم اللہ جیسے اساطین علم و تحقیق کے نزدیک اس واقعہ پر مشتمل روایت سخت ضعیف ہونے کی وجہ سے ناقابل استدلال ہے۔ الغرض! اگر کوئی شخص صاحب حیثیت ہو تو اس کے لیے اس جانور کو بیچ کر اسے بدل لینا ہی افضل اور بہتر ہے؛ ہاں اگر کسی کی مالی حیثیت کمزور ہو اور وہ تبدیلی کے نقصان کو برداشت نہ کرسکتا ہو تو اس کے لیے اسی جانور کی قربانی کی گنجائش نکل سکتی ہے۔ (الاعتصام، عید الاضحی نمبر ۱۹۸۶) جانور کو بدلنا: امام بخاری رحمہ اللہ کی تاریخ، سنن ابی داود، صحیح ابن حبان و ابن خزیمہ اور مسند احمد میں ایک روایت ہے، جس میں ایک صحابی چاہتا ہے کہ اپنا قربانی کا
Flag Counter