Maktaba Wahhabi

39 - 200
مسائلِ عید آغاز و ابتداء: نمازِ عید کی ابتداء کب ہوئی؟ اس سلسلے میں امام رافعی رحمہ اللہ نے الشرح الکبیر میں لکھا ہے کہ بیان کیا جاتا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سب سے پہلے جو عید پڑھی وہ عید الفطر تھی اور اس کی ابتداء ۲ھ میں ہوئی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم تاحیات ہر سال دونوں عیدیںپڑھتے رہے، البتہ حجۃ الوداع کے موقع پر آپ نے منٰی میں نماز عید اور جمعہ ادا نہیں فرمائے کیونکہ آپ مسافر تھے۔[1] حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ نے ’’التلخیص الحبیر‘‘ میں لکھا ہے کہ نمازِ عید کی ابتداء کب ہوئی؟ یہ بات کسی حدیث سے ثابت نہیں ہوتی ،البتہ کتبِ سیرت میں یہ بات مشہور ہے کہ مشروعیت کے اعتبار سے دونوں میں سے پہلی عید الفطر ہی تھی ، جو ۲ھ میں ادا کی گئی۔ (پھر موصوف نے امام رافعی رحمہ اللہ والی تفصیل بھی ذکر کی ہے) [2] عید کی شرعی حیثیت: شرعی حیثیت سے نمازِ عید احناف کے نزدیک واجب ، حنابلہ کے نزدیک
Flag Counter