Maktaba Wahhabi

42 - 200
’’وہ عید الفطر کے دن عید گاہ جانے سے پہلے غسل کیا کرتے تھے۔‘‘ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کا یہ عمل اس کی اہمیت کا ثبوت ہے کیونکہ ان میں اتباعِ سنت کے سلسلے میں جو والہانہ پن پایا جاتا تھا وہ معروف امر ہے۔ خوب صورت لباس اور خوشبو کا اہتمام: عید کے دن اچھا لباس پہننا اور خوشبو لگانا مسنون ہے، کیونکہ معجم طبرانی اوسط، اور کتاب الام شافعی میں حضرت ابن عباس، حضرت جابر اور جعفر بن محمد عن ابیہ عن جدہ )رضی اللہ عنہم(سے مختلف الفاظ میں یہ حدیث مروی ہے: (( کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰہ عليه وسلم یَلْبَسُ یَوْمَ الْعِیْدِ بُرْدَۃً حَمْرآئَ )) [1] ’’نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عید کے دن اپنی سرخ دھاریوں والی چادر پہنا کرتے تھے۔‘‘ نیز صحیح ابن خزیمہ کے الفاظ ہیں: (( فِيْ الْعِیْدَیْنِ وَ فِيْ الْجُمُعَۃِ )) [2] ’’دونوں عیدوں اور جمعہ کے دن۔‘‘ علامہ ابن قیم رحمہ اللہ نے زاد المعاد میں لکھا ہے کہ آپ سب سے خوبصورت لباس میں عیدین اور جمعہ کے لیے تشریف لے جایا کرتے تھے۔[3] حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما والی صحیح حدیث کے سوا دوسری کوئی بھی حدیث نہ
Flag Counter