Maktaba Wahhabi

59 - 200
سے سند کے اعتبار سے صحیح ترین صیغہ مصنف عبدالرزاق میں حضرت سلمان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، جس کے الفاظ ہیں: ’’ اَللّٰہُ اَکْبَرُ ، اَللّٰہُ اَکْبَرُ ، اَللّٰہُ اَکْبَرُ کَبِیْرًا ‘‘ ’’اللہ سب سے بڑا ہے ، اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بہت ہی بڑا ہے۔‘‘ جعفر فریابی نے کتاب العیدین میں انھیں الفاظ کی روایت حضرت سعید بن جبیر، امام مجاہد اور ابن ابی لیلیٰ رحمہم اللہ سے بھی کی ہے، جبکہ مصنف ابن ابی شیبہ میں حضرت عمر اور ایسے ہی حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہما سے تکبیرکے جو الفاظ ملتے ہیں، وہ یوں ہیں: ’’اَللّٰہُ اَکْبَرُ، اَللّٰہُ اَکْبَرُ، لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ، اَللّٰہُ اَکْبَرُ، وَ لِلّٰہِ الْحَمْدُ‘‘[1] ’’اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور اللہ ہی سب سے بڑا ہے اور ہر قسم کی تعریف اللہ کے لیے ہے۔‘‘ سنن دار قطنی اور تاریخ بغداد میں تکبیر کے یہ الفاظ حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً بھی مروی ہیں لیکن وہ مرفوع روایت سخت ضعیف ہے۔[2] عید کا وقت: نماز عید کا وقت سورج کے ایک نیزہ (۳ میٹر) بلند ہونے سے شروع
Flag Counter