Maktaba Wahhabi

198 - 442
کرنے کے لیے مسواک کر سکتا ہے۔[1] وضو کرتے وقت بسم اللہ پڑھنے کا حکم سوال : کیا وضو کرتے وقت بسم اللہ پڑھنا واجب ہے ؟ جواب : وضو کرتے وقت بسم اللہ پڑھنا واجب نہیں بلکہ سنت ہے کیونکہ اس بارے میں حدیث کا ثبوت محل نظر ہے ۔ امام احمد رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اس باب میں کوئی حدیث ثابت نہیں ہے او رجیسا کہ سب لوگوں کو معلوم ہے کہ امام احمد رحمہ اللہ حدیث کے جلیل القدر ائمہ و حفاظ میں سے ہیں لہٰذا جب وہ فرمائیں کہ اس باب میں کوئی حدیث ثابت نہیں تو بلاشبہ اس حدیث کے بارے میں دل میں خلش رہتی اور جب اس کا ثبوت محل نظر ہے تو کسی انسان کےلیے یہ جائز نہیں کہ وہ بندگان الہٰی کےلیے کسی ایسی چیز کو لازم قرار دے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہ ہو ، اس لیے میری رائے یہ ہے کہ وضو کرتےوقت بسم اللہ پڑھنا سنت ہے لیکن جس کے نزدیک یہ حدیث ثابت ہو تو اس کے لیے اس کے مطابق عمل کرنا واجب ہو گا کیونکہ (لَا وُضُوءَ) میں ’’لا‘‘ صحیح قول کے مطابق نفی صحت کے لیے ہے نفی کمال کےلیے نہیں۔ کیا مردوں کی طرح عورتوں پر ختنہ واجب ہے ؟ سوال ۱۳۳: مردوں اور عورتوں کے ختنے کے بارے میں کیا حکم ہے؟ جواب :ختنے کے حکم کے بارے میں اختلاف ہے۔ صحیح ترین قول یہ ہے کہ ختنہ مردوں کے حق میں واجب اور عورتوں کے حق میں سنت ہے اور دونوں میں فرق کی وجہ یہ ہے کہ مردوں کے حق میں ختنہ میں ایک ایسی مصلحت ہے جس کا نماز کی شرطوں میں سے ایک شرط، یعنی طہارت سے تعلق ہے کیونکہ قلفہ باقی رہنے کی صورت میں حشفہ کے سوراخ سے نکلنے والا پیشاب قلفہ میں باقی رہ جاتا ہے اور وہ جلن یا سوزش کا سبب بن جاتا ہے یا بے ختنہ انسان جب بھی حرکت کرتا ہے تو اس سے پیشاب خارج ہو کر نجاست کا سبب بنتا رہتا ہے۔ عورت کے ختنہ کا زیادہ سے زیادہ فائدہ یہ ہے کہ ختنہ عورت کی شہوت کم کر دیتا ہے۔ لہذا عورت کے لئے یہ طلب کمال ہے اور ایسی چیز نہیں جس کے نہ
Flag Counter