Maktaba Wahhabi

222 - 442
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو میں بھی ان کا حکم اس لیے دیا ہے کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿فَاغْسِلُوْا وُجُوْہَکُمْ﴾ (المائدۃ: ۶) ’’پس اپنے چہروں کو دھویا کرو۔‘‘ یہ دونوں أعضاء بھی چہرے کے دھونے میں داخل ہیں، اور طہارت کبریٰ میں بھی چہرے کو دھونا اور پاک کرنا واجب ہے، اس بنیادپر غسل جنابت میں بھی کلی کرنا اور ناک میں پانی داخل کر کے اسے صاف کرنا واجب ہے۔ پانی نہ دیا ہو یا موسم شدید ٹھنڈا ہو تو کیا جنبی تیمم کر سکتا ہے ؟ سوال ۱۶۱: جب پانی کا استعمال مشکل ہو تو طہارت کس طرح حاصل کی جائے؟ جواب :جب پانی کا استعمال مشکل ہو کہ پانی موجود ہی نہ ہو یا اس کا استعمال نقصان دہ ہو تو پانی استعمال کرنے کے بجائے تیمم کر لیا جائے۔ تیمم کا طریقہ یہ ہے کہ انسان اپنے دونوں ہاتھوں کو زمین پر مارے اور انہیں اپنے چہرے پر پھیرے اور انہیں ایک دوسرے پر بھی پھیرے لیکن یہ حدث سے طہارت حاصل کرنے کے ساتھ خاص ہے۔ جہاں تک ناپاک اشیا ء سے طہارت حاصل کرنے کا تعلق ہے تو اس میں تیمم نہیں ہے۔ خواہ ناپاک چیز بدن پر ہو یا کپڑے پر یا جگہ پر کیونکہ ناپاک چیز سے طہارت سے مقصود یہ ہے کہ اس ناپاک چیز کا ازالہ کر دیا جائے، اس میں تعبد شرط نہیں ہے کیونکہ یہ ناپاک چیز اگر انسان کے ارادہ کے بغیر بھی ختم ہو جائے تو جگہ پاک ہو جائے گی۔ اگر ناپاک جگہ یا کپڑے پر بارش نازل ہو اور بارش کی وجہ سے ناپاک چیز زائل ہو جائے تو اس سے طہارت حاصل ہو جائے گی، خواہ انسان کو اس کا علم نہ بھی ہو، البتہ ناپاکی سے طہارت حاصل کرنا عبادت ہے جس سے انسان تقرب الٰہی حاصل کرتا ہے، لہٰذا اس میں نیت و قصد ضروری ہے۔ سوال ۱۶۲: جو شخص ٹھنڈے موسم میں جنبی ہو، کیا وہ تیمم کر سکتا ہے؟ جواب :جب انسان جنبی ہو تو اس کے لیے غسل کرنا واجب ہے کیونکہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿وَ اِنْ کُنْتُمْ جُنُبًا فَاطَّہَّرُوْا﴾ (المائدۃ: ۶) ’’اگر تمہیں نہانے کی حاجت ہو تو (نہا کر) پاک ہو جایا کرو۔‘‘ اگر رات سخت سرد ہو اور جنبی ٹھنڈے پانی سے غسل نہ کر سکتا ہو تو اس کوچاہئے کہ اگر ممکن ہو تو پانی گرم کر لے اور اگر پانی گرم کرنے کے لیے کسی چیز کے موجود نہ ہونے کی وجہ سے پانی گرم کرنا ممکن نہ ہو تو اس حالت میں تیمم کر کے نماز پڑھ سکتا ہے: ﴿وَ اِنْ کُنْتُمْ مَّرْضٰٓی اَوْ عَلٰی سَفَرٍ اَوْجَآئَ اَحَدٌ مِّنْکُمْ مِّنَ الْغَآئِطِ اَوْ لٰمَسْتُمُ النِّسَآئَ فَلَمْ تَجِدُوْا مَآئً فَتَیَمَّمُوْا صَعِیْدًا طَیِّبًا فَامْسَحُوْا بِوُجُوْہِکُمْ وَ اَیْدِیْکُمْ مِّنْہُ مَا یُرِیْدُ اللّٰہُ لِیَجْعَلَ عَلَیْکُمْ مِّنْ حَرَجٍ وَّ لٰکِنْ یُّرِیْدُ لِیُطَہِّرَکُمْ وَ لِیُتِمَّ نِعْمَتَہٗ عَلَیْکُمْ لَعَلَّکُمْ تَشْکُرُوْنَ، ﴾ (المائدۃ: ۶) ’’اور بیماری ہو یا سفر میں ہو یا کوئی تم میں سے بیت الخلاء سے ہو کر آیا ہو یاعورتوں سے ہم بستر ہو اور تمہیں پانی نہ مل
Flag Counter