Maktaba Wahhabi

268 - 442
پیدا کرنا ہے۔ اگر ہم یہ کہیں کہ بچوں کو آخری صف میں پیچھے ہٹا دیا جائے تو اس طرح سارے بچے ایک صف میں اکٹھے ہو جائیں گے اور وہ نماز میں کھیل تماشا شروع کر دیں گے، اس لئے جب کھیل تماشا کا اندیشہ ہو تو پھر انہیں ایک دوسرے سے الگ کر دینے میں کوئی حرج نہیں۔ عورتوں کی صف بہترین صف اور دو ستونوں کےدرمیان نماز کا بیان سوال ۲۲۹: ستونوں کے درمیان نماز کے بارے میں کیا حکم ہے؟ جواب :جگہ تنگ ہو تو ستونوں کے درمیان نماز جائز ہے لیکن کشادگی کی صورت میں ستونوں کے درمیان نماز نہ پڑھی جائے کیونکہ اس سے صفیں ٹوٹ جاتی ہیں۔ (یہ فتویٰ ۱۴۱۹/۱/۲۹ھ کو تحریر کیا گیا۔) سوال ۲۳۰: عورتوں کی صفوں کے بارے میں کیا حکم ہے؟ کیا علی الاطلاق ان کی پہلی صف بری اور آخری اچھی ہے یا یہ اس صورت میں ہے جب مردوں اور عورتوں کے درمیان پردہ نہ ہو؟ جواب :جب مرد عورتوں کے ساتھ ایک ہی جگہ میں نماز ادا کر رہے ہوں تو پھر عورتوں کی آخری صف ان کی پہلی صف سے افضل ہے جیسا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ((وَخَیْرُ صُفُوفِ النِّسَائِ آخِرُہَا، وَشَرُّہَا اَوَّلُہَا)) (صحیح مسلم، الصلاۃ، باب تسویۃ الصفوف… ح:۴۴۰۔) ’’اور عورتوں کی بہترین صف پچھلی اور بدترین پہلی ہے۔‘‘ یہ اس لیے کہ ان کی آخری صف مردوں سے زیادہ دور اور پہلی صف مردوں سے زیادہ قریب ہوگی۔ اگر عورتوں کے لیے نماز کی مخصوص جگہ ہو جیسا کہ آج کل اکثر مساجد میں ہے تو اس صورت میں مردوں کی طرح ان کی پہلی صف ہی بہتر ہوگی۔ پاؤں سے پاؤں ملانے اورمسجد سےمتصل راستوں میں نماز پڑھنے کےاحکام سوال ۲۳۱: جو شخص مسجد سے باہر، مسجد سے متصل راستوں میں نماز پڑھے، اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟ جواب :اگر مسجد میں سارے نمازی نہ آسکیں تو مسجد کے ساتھ متصل راستوں پر نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں کیونکہ یہ ضرورت کی وجہ سے ہے لیکن شرط یہ ہے کہ ان کے لیے امام کی متابعت ممکن ہو۔ (یہ فتویٰ ۱۴۱۳/ ۶/۶ھ میں تحریر کیا گیا۔) سوال ۲۳۲: اقامت صفوف کے بارے میں معیار کیا ہے؟ کیا نمازی کے لیے حکم شریعت یہ ہے کہ وہ ساتھ کھڑے ہوئے انسان کے ٹخنے کے ساتھ اپنے ٹخنے کو لگائے؟ فتویٰ دیں، اللہ تعالیٰ آپ کو اجر و ثواب عطا فرمائے۔ جواب :صحیح بات یہ ہے کہ صفوں کی برابری کے لیے معیار یہ ہے کہ دونوں ٹخنے ایک دوسرے کے برابر ہوں، انگلیوں کے کنارے نہیں، اس لیے کہ بدن ٹخنے سے مرکب ہے جب کہ پاؤں مختلف ہوتے ہیں، کسی کا پاؤں لمبا اور کسی کا چھوٹا ہوتا ہے، لہٰذا صفوں کی درستی اور برابری ٹخنوں ہی سے ہو سکتی ہے۔ ٹخنوں کے ایک دوسرے کے ساتھ ملانے کے بارے میں بھی بلا شک وشبہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے یہ وارد ہے کہ وہ ایک دوسرے
Flag Counter