Maktaba Wahhabi

273 - 442
دوسرا فائدہ: اس میں امت کے لیے آسانی ہے کہ انسان اپنے مناسب حال کبھی ایک قسم کے کلمات کو پڑھ لے اور کبھی دوسرے قسم کے کلمات کا ورد کرے۔ ان دو فائدوں ہی کی وجہ سے بعض عبادات کو مختلف طریقوں سے ادا کیا جا سکتا ہے، مثلاً: دعائے استفتاح، تشہد کی دعاؤں اور نماز کے بعد ذکر کے مختلف کلمات میں سے کبھی ایک کو اور کبھی دوسرے کو پڑھا جا سکتا ہے۔ آمین کہنا سنت مؤکدہ ہے سوال ۲۳۸: کیا آمین کہنا سنت ہے؟ جواب :ہاں آمین کہنا سنت مؤکدہ ہے، خصوصاً جب امام آمین کہے تو اس وقت آمین ضرور کہنی چاہیے، کیونکہ صحیحین میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ((اِذَا أَمَّنَ الْإِمَامُ فَأَمِّنُوا فَإِنَّہُ مَنْ وَافَقَ تَأْمِینُہُ تَأْمِیْنَ الْمَلَائِکَۃِ غُفِرَ لَہُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہِ)) ( صحیح البخاری، الاذان باب جہر الامام بالتامین، ح: ۷۸۰ وصحیح مسلم، الصلاۃ، باب التسمیع والتحمید والتامین: ۴۱۰، ۷۷۔) ’’جب امام آمین کہے تو تم بھی آمین کہو کیونکہ جس کی آمین فرشتوں کی آمین سے مل گئی، اس کے سابقہ تمام گناہ بخش دیے جاتے ہیں۔‘‘ امام اور مقتدی کو آمین ایک ہی وقت میں کہنی چاہیے کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِذَا قَالَ الْإِمَامُ: غَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْہِمْ وَلَا الضَّالِّیْنَ، فَقُولُوا آمِینَ)) (صحیح البخاری، الاذان، باب جہر الماموم بالتامین، ح: ۷۸۲ وصحیح مسلم، الصلاۃ، باب التسمیع والتحمید والتامین، ح: ۴۱۰ (۸۶)۔) ’’جب امام ﴿غَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْہِمْ وَلَا الضَّالِّیْنَ﴾ کہے تو تم آمین کہو۔‘‘ نماز میں سورۃ الفاتحہ پڑھنے اور بغض آیات کاجواب دینے کا حکم سوال ۲۳۹: جب آیت کریمہ ﴿اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ﴾ پڑھی جاتی ہے تو بعض مقتدی کہتے ہیں: اِسْتَعَنَّا بِاللّٰہِ ’’ہم نے اللہ ہی سے مدد مانگی۔‘‘ تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟ جواب :مقتدی کے لیے حکم شریعت یہ ہے کہ وہ خاموش ہو کر امام کی قراء ت سنے۔ امام جب فاتحہ سے فارغ ہو جائے،اور آمین کہے اور مقتدی بھی آمین کہیں تو یہ آمین انسان کو امام کی قراء ت فاتحہ کے درمیان میں ہر چیز کہنے سے بے نیاز کر دیتی ہے۔ سوال ۲۴۰: نماز میں سورۂ فاتحہ پڑھنے کے بارے میں کیا حکم ہے؟ جواب :سورۂ فاتحہ پڑھنے کے بارے میں علماء کے حسب ذیل مختلف اقوال ہیں: ٭ سورۂ فاتحہ پڑھنا، امام، مقتدی یا منفرد کسی کے لیے بھی واجب نہیں، نماز خواہ سری ہو یا جہری، کیونکہ واجب یہ ہے کہ قرآن مجید
Flag Counter