Maktaba Wahhabi

300 - 442
یہ رات اس عشرہ کے ابتدائی حصے میں ہو یا درمیانی حصے میں ہو یا آخری حصے میں۔ واللّٰہ الموفق! تراویح میں امام کے پیچھے پڑھنے کی غرض سے قرآن اٹھانا جائز نہیں سوال ۲۸۰: جو مقتدی رمضان میں نماز تراویح پڑھتے ہوئے قرآن مجید اٹھا لیتے ہیں تاکہ امام کے ساتھ ساتھ پڑھتے جائیں، ان کے بارے میں کیا حکم ہے؟ جواب :اس غرض سے قرآن مجید اٹھائیں تو کئی طرح سنت سے اس کی ممانعت لازم آتی ہے، مثلاً: ۱۔ اس سے انسان حالت قیام میں دائیں ہاتھ کو بائیں ہاتھ کے اوپر نہیں رکھ سکتا۔ ۲۔ اس سے بلا ضرورت کثرت سے حرکت کرنی پڑتی ہے، مثلاً: قرآن مجید کو کھولنا، بند کرنا اور پھر بغل یا جیب وغیرہ میں رکھنا۔ ۳۔ یہ عمل اپنی مذکورہ حرکات کی وجہ سے نمازی کو حقیقت میں نماز سے غافل کر دیتا ہے۔ ۴۔ اس کی وجہ سے نمازی سجدہ کی جگہ کی طرف نہیں دیکھ سکتا جب کہ سجدہ کی جگہ کی طرف دیکھنا سنت اور افضل ہے۔ ۵۔ ایسا کرنے والے کا دل اگر حاضر نہ ہو تو بسا اوقات وہ بھول جاتا ہے کہ وہ نماز میں ہے یا نہیں،جب کہ خشوع خضوع کے ساتھ دائیں ہاتھ کو بائیں ہاتھ پر رکھ کر، سجدہ کی جگہ کی طرف سر کو جھکا کر نماز پڑھنے کی صورت میں ایسی غفلت نہیں ہوتی کیونکہ اس سے اس طرف زیادہ توجہ ہوتی ہے کہ وہ نماز پڑھ رہا ہے اور امام کی اقتدا میں ہے۔ قرآن مجید کوکس حد تک خوبصورت آواز بنا کر پڑھا جا سکتاہے ؟ سوال ۲۸۱: بعض ائمہ مساجد نماز تراویح کے اندر آواز کے لہجے کو تبدیل کر کے لوگوں کے دلوں کو نرم کرنے کی کوشش کرتے ہیں، میں نے بعض لوگوں کو اس کی مخالفت کرتے ہوئے سنا ہے۔ اس بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں؟ جواب :میری رائے میں اگر یہ عمل کسی غلو کے بغیر شرعی حدود کے اندر ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں۔ حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کیا تھا: ((لَوْ عَلِمْت أعلم أنک تستمع الی قراء تیُ لَحَبَّرْتُہُ لَکَ تَحْبِیْرًا)) (سنن البیہقی، الشہادات، باب تحسین الصوت بالقرآن: ۱۰/ ۲۳۱ ومسند ابی یعلی: ۱۳/ ۲۶۶، ۷۲۷۹۔) ’’اگر مجھے معلوم ہوتا (کہ آپ میری قراء ت سن رہے ہیں) تو میں آپ کے لیے خوب عمدہ طریقے سے اسے مزین کرکے اوراچھی طرح بناسنوار کر پڑھتا۔‘‘ اگر بعض لوگ اچھی آواز سے قرآن مجید پڑھنے کی کوشش کریں یا ایسے طریقے سے پڑھیں جس سے دل نرم ہوں اور اس میں رقت طاری ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں البتہ اگر اس میں غلو ہو جیسا کہ سوال سے مترشح ہوتا ہے تو قاری کا یہ تصرف درست نہیں اسے ایسا نہیں کرنا چاہئے۔ والعلم عند اللّٰہ فرض نماز سے پہلے والی سنن مؤکدہ کاوقت سوال ۲۸۲: بعض علماء کہتے ہیں کہ پہلے اور بعد کی سنن مؤکدہ کا وقت فرض نماز کے وقت سے شروع ہوتا اور اس کے وقت کے ختم ہو جانے سے
Flag Counter