Maktaba Wahhabi

416 - 442
سے زیادہ حج یا عمرہ واجب نہیں بلکہ نفل ہے۔ احرام کے بغیر میقات سے گزرنے والے کے بارے میں اہل علم کے مختلف اقوال میں سے یہی قول راجح ہے کہ اگر اس کا حج یا عمرے کا ارادہ نہیں ہے، تو اس پر کوئی فدیہ لازم نہیں کیونکہ اس کے لیے میقات سے احرام باندھنا لازم نہیں تھا۔ حج و عمرہ کاتلبیہ کہتےوقت نیت کے الفاظ زبان سے کہنا غلط ہے سوال ۴۶۴: کیا حج یا عمرہ شروع کرتے وقت تلبیہ میں نیت کے الفاظ زبان سے ادا کرنا ضروری ہے؟ جواب :تلبیہ یہ ہے کہ اگر آپ کی نیت عمرہ کی ہے تو ’’لَبَّیْکَ عُمْرَۃً‘‘ کہیں اور اگر حج کی نیت ہے تو ’’لَبَّیْکَ حَجًّا‘‘ کہیں۔ نیت کے الفاظ زبان سے ادا کرنا جائز نہیں ہیں، مثلاً: یہ نہیں کہنا چاہیے: ’’اے اللہ! میں عمرے کا ارادہ کرتا ہوں۔‘‘ یا یہ کہے: ’’میں حج کا ارادہ کرتا ہوں۔‘‘ کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ایساثابت نہیں ہے۔ حج وعمرہ کرنےوالا بغیر احرام کےمیقات سے نہ گزرے سوال ۴۶۵: جس شخص کا عمرے کا ارادہ ہو اور وہ احرام کے بغیر میقات سے گزر جائے تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟ جواب :جس شخص کا حج عمرے کا ارادہ ہو تو اس کے لیے واجب ہے کہ وہ احرام کے بغیر میقات سے نہ گزرے کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ((یُہِلُّ اَہْلُ الْمَدِیْنَۃِ مِنْ ذِی الْحُلَیْفَۃِ…))( صحیح البخاری، الحج، باب میقات اہل المدینۃ، ح: ۱۵۲۵۔) ’’اہل مدینہ ذوالحلیفہ سے احرام باندھیں۔‘‘ لہٰذا حج و عمرہ کا ارادہ کرنے والے کے لیے واجب ہے کہ وہ میقات سے احرام باندھے اور احرام کے بغیر میقات سے نہ گزرے۔ اگر کوئی شخص احرام کے بغیر میقات سے گزر گیا تو اسے واپس آکر میقات سے احرام باندھ لینا چاہیے۔ اس صورت میں اس پر فدیہ لازم نہیں ہوگا۔ اگر اس نے اپنی جگہ ہی سے احرام باندھا اور میقات کے پاس واپس نہ آیا تو اہل علم کے نزدیک اس پر فدیہ واجب ہے اور وہ یہ کہ ایک جانور ذبح کر کے مکہ کے فقراء میں تقسیم کر دے۔ سوال ۴۶۶ : ہوائی جہاز سے مکہ آنے والے کو کس طرح احرام باندھنا چاہیے؟ جواب :ہوائی جہاز کے ذریعے سے مکہ آنے والے کے لیے واجب ہے کہ وہ جب میقات کے بالمقابل آئے، تو احرام باندھ لے۔ اس کی تیاری پہلے سے شروع کر دے، گھر میں غسل کرے، میقات تک پہنچنے سے پہلے احرام باندھ لے اور جب میقات پر پہنچے تو حج یا عمرہ کے شروع کرنے کی نیت کر ے اور میقات سے مؤخر نہ ہو کیونکہ ہوائی جہاز جلدی سے گزر جاتا ہے۔ وہ تو ایک منٹ میں بہت سی مسافت طے کر لیتا ہے لیکن اس بات سے بہت سے لوگ غافل رہتے ہیں اور وہ پہلے سے تیاری نہیں کرتے۔ ہوائی جہاز کا عملہ جب اعلان کرتا ہے کہ وہ میقات پر پہنچنے کے قریب ہیں، تو وہ یہ اعلان سن کر کپڑے اتارنے اور احرام پہننا شروع کرتے ہیں، حالانکہ یہ بہت بڑی کوتاہی
Flag Counter