Maktaba Wahhabi

99 - 442
کرتے ہیں وہ عنقریب جہنم میں ذلیل ہو کر داخل ہوں گے۔‘‘ اور فرمایا: ﴿قُلْ اِنِّی لَا اَمْلِکُ لَکُمْ ضَرًّا وَّلَا رَشَدًا، قُلْ اِنِّی لَنْ یُّجِیْرَنِی مِنَ اللّٰہِ اَحَدٌ وَّلَنْ اَجِدَ مِنْ دُوْنِہٖ مُلْتَحَدًا، ﴾ (الجن: ۲۱۔۲۲) ’’(یہ بھی) کہہ دو کہ میں تمہارے حق میں نقصان اور نفع کا کچھ اختیار نہیں رکھتا، (یہ بھی) کہہ دو کہ اللہ کے عذاب سے مجھے کوئی پناہ نہیں دے سکتا اور میں اس کے سوا کہیں جائے پناہ نہیں پاتا۔‘‘ ایک حدیث میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے قریبی رشتہ داروں سے فرمایا: ((لَا اُغْنِیْ عَنْکُمْ مِّنَ اللّٰہِ شَیْئًا)) (صحیح البخاری، الوصایا، باب ہل یدخل النساء والولد فی الاقارب، ح:۲۷۵۳، وصحیح مسلم، الایمان، باب قولہ تعالیٰ: ﴿وانذر عشیرتک الاقربین﴾ ح:۲۰۶۔) ’’میں اللہ تعالیٰ کے ہاں تمہارے کچھ کام نہ آسکوں گا۔‘‘ آپ نے یہ بات اپنی صاحبزادی حضرت فاطمہ اور اپنی پھوپھی حضرت صفیہ رضی اللہ عنہما سے بھی فرمائی تھی۔اس طرح کا عقیدہ رکھنے والے شخص کے پیچھے نماز جائز نہیں ہے، نہ نماز جائز ہے اور نہ مسلمانوں کے لیے اس طرح کے کسی شخص کو امام بنانا حلال ہے۔ آمد امام مہدی کے متعلق احادیث سوال ۴۷: کیا امام مہدی کے آنے کے بارے میں احادیث صحیح ہیں یا نہیں؟ جواب :مہدی کے بارے میں احادیث کی چار قسمیں ہیں: (۱)جھوٹی احادیث (۲) ضعیف احادیث (۳)حسن احادیث، جو بحیثیت مجموعی درجہ صحت تک پہنچ جاتی ہیں کیونکہ یہ صحیح لغیرہ ہیں۔ (۴) صحیح لذاتہ۔ لیکن ان احادیث میں جس مہدی کا ذکر ہے، اس سے مراد وہ فرضی مہدی نہیں ہیں جس کے بارے میں بیان کیا جاتا ہے کہ وہ عراق کے کسی غار میں چھپے ہوئے ہیں کیونکہ یہ بات بالکل بے اصل اور خرافات کی قبیل سے ہے اور نہ ہی حقیقت سے اس کا کوئی تعلق ہے۔ جہاں وہ مہدی جن کا ذکر احادیث میں آیا ہے، یہ دوسرے انسانوں کی طرح ایک انسان ہوں گے، جو اپنے وقت پر پیدا ہوں گے اور اپنے وقت پر لوگوں میں آئیں گے۔ یہ ہے قصہ مہدی کا جس کا مطلقاً انکار بھی غلط ہے اور مطلقاً اثبات بھی غلط لہٰذااس کا اس طرح اثبات کرنا کہ اس سے مہدی منتظر مراد ہے، جو غار میں چھپا ہوا ہے، غلط ہے کیونکہ اس غائب اور چھپے ہوئے مہدی کا عقیدہ عقل کا خلل اور فتورہے، شرعاً ضلالت اور بے اصل بات ہے۔ اور اس مہدی کا اثبات، جن کی آمدکی نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے خبر دی ہے، جن کے بارے میں کثرت سے احادیث واردہوئی ہیں اور جو اپنے وقت پر پیدا ہوں گے اور اپنے وقت پر آئیں گے، یہ عقیدہ برحق ہے۔ یاجوج اور ماجوج کون ہیں؟ سوال ۴۸: یاجوج اور ماجوج کون ہیں؟
Flag Counter