Maktaba Wahhabi

297 - 728
شریف اس سڑک پر نماز جائز ہے یا نہیں ؟ سائل: بین الله سرکار۔ موضع چک۔ ڈاکخانہ تانور ضلع راجشاہی جواب: اس صورت میں اس سڑک پر نماز با جماعت جائز ہے، بشرطیکہ صفیں ، جو امام کے پیچھے ہیں ، باہم ملی ہوئی ہوں ، جیسا کہ صفوں کا دستور ہے اور بشرطیکہ امام کا حال دربارہ رکوع و سجود وغیرہ مقتدیوں پر مشتبہ نہ ہو۔ اس صورت میں اس سڑک پر نماز باجماعت ناجائز ہونے کی کوئی وجہ معلوم نہیں ہوتی۔ اگر کوئی ناجائز کہے تو اُس سے وجہ ناجوازی دریافت کر کے اطلاع دیں کہ اس پر پھر غور کیا جائے۔[1] و اللّٰه تعالیٰ أعلم۔ کتبہ: محمد عبد اللّٰه (۳؍ذی الحجہ ۱۳۳۱ھ) نمازِ عیدین میں عورت کی امامت: سوال: چند عورتیں آپس میں امام و مقتدی بن کر عید کی نماز پڑھ سکتی ہیں یا نہیں اور یہ کن کن اماموں کے نزدیک جائز و ناجائز ہے؟ صراحت کے ساتھ مطلع فرمائیں ۔ جواب: پڑھ سکتی ہیں ، جیسا کہ حاکم نے مستدرک میں اور عبدالرزاق اور ابن ابی شیبہ نے اپنے مصنف میں اور امام محمد نے کتاب الآثار میں روایت کی ہے کہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرض نمازوں میں اور تراویح میں عورتوں کی امامت کیا کرتی تھیں ۔[2]
Flag Counter