Maktaba Wahhabi

115 - 660
سنن ابن ماجہ کا معیار سوال:سنابھی ہے اورلکھا ہواپڑھا ہے کہ سنن ابن ماجہ میں صرف ایک ہی حدیث موضوع ہے وہ کو ن سی حدیث موضوع ہے؟ الجواب بعون الوھاب: سنن ابن ماجہ میں ایک سے زائد احادیث موضوع ہیں اگرچہ مشہوریہی ہے کہ سنن ابن ماجہ میں ایک ہی روایت موضوع ہے جو کہ ابن ماجہ شہرقزوین کی فضیلت کے بارے میں واردہوئی ہے۔ علامہ شوکانی رحمۃ اللہ علیہ الفوائدالمجموعہ کے صفحہ نمبر١٥۰میں لکھتے ہیں کہ: ((حديث ستفتح عليكم الآفاق ويفتح عليكم مدينه يقال لهاقزوين من رابط فيها اربعين كان له في الجنة عمود من ذهب الي قوله قد اورده ابن الجوزي في الموضوعات فاصاب ولعل هذا هوالحديث الذي يقال ان في سنن ابن ماجه حديث موضوعا انتهي.)) اسی حدیث کا متن مع سند سائل کے لیے نقل کیا جاتا ہے۔ ((حدثنا اسماعيل بن سمرة حدثنا محمد بن يعلي السلمي ثناعمربن صبيح عن عبدالرحمان بن عمروعن مكحول عن ابي بن كعب رضی اللہ عنہ قال قال رسول اللّٰه صلی اللہ علیہ وسلم لرباط يوم في سبيل اللّٰه من وراء عورة المسلمين محتسبامن غير شهررمضان اعظم اجرامن عبادة مائة سنة صيامهاوقيامها ورباط يوم في سبيل اللّٰه من وراء عورة المسلمين محتسبا من شهررمضان افضل عنداللّٰه .)) [1]
Flag Counter