Maktaba Wahhabi

39 - 660
حافظ صاحب بڑا جچاتلا،متوازن اورقرآن وحدیث کے دلائل کی روشنی میں لکھتے ہیں۔ان کے قلم کی زبان بڑی صاف اورسمجھانے کا انداز بہت عمدہ ہے۔وہ جس اسلوب سے فتوی لکھتے ہیں اسے پڑھ کر ہربات قاری پر واضح ہوجاتی ہے۔حافظ عبدالستارصاحب مارچ٢۰۰١ءسے ہفت روزہ اہل حدیث لاہور میں مستقل فتوی نویسی کررہے ہیں۔ان کے’’فتاوی اصحاب الحدیث‘‘کے نام سے دوجلدوں میں شائع ہوچکے ہیں۔پہلی جلد٥٢۰صفحات پر مشتمل ہے۔ اس میں توحید وعقیدہ، رسالت وولایت، طہارت ووضو،اذان ونماز، جنائز زیارت قبور،زکوۃ وصدقات، حج وعمرہ ،روزہ واعتکاف ،خریدو فروخت، وصیت ووراثت، نکاح وطلاق،جمعہ وعیدین ،آداب واخلاق اورکچھ متفرقات فتاوی موجود ہیں۔اس فتاوی کی دوسری جلد٥۰٣صفحات کا احاطہ کیے ہوئے ہے اوراس میں بھی مذکورہ عنوانات پر فتاوی رقم ہیں۔ فتاوی اصحاب الحدیث کی ترتیب اورابواب بندی بھی بہت عمدہ ہے۔طباعت کے سلسلےمیں دورحاضر کے تقاضوں کو ملحوظ خاطررکھا گیا ہے۔خوب صورت کمپیوٹرائزاڈ کمپوزنگ ،عمدہ سفید کاغذ،مضبوط جلد بندی اورجاذب نظر ٹائٹل نے اس فتاوی کی ظاہری ومعنوی خوبیوں کوچارچاند لگادیےہیں۔اس فتاوی کو ہمارے عزیز دوست مولانا محمد سرورعاصم صاحب نےاپنے اشاعتی ادارے مکتبہ اسلامیہ غزنی سٹریٹ اردوبازارلاہورکی طرف سے شائع کیا ہے۔بلاشبہ شائقین علم وعمل کے لیے یہ فتاوی خاصے کی چیز ہے۔ ١٨۔۔۔۔۔۔فتاوی محمدیہ حضرت مولانامفتی عبیداللہ عفیف ایک عالم وفاضل شخصیت ہیں۔ان کاشمار عصررواں کے بلندپایہ مفتیان کرام میں ہوتا ہے۔علم وتحقیق کے اعتبار سے وہ اعلی پائے کے محقق اورمصنف ہیں۔مسائل کی تحقیق میں انھیں کمال حاصل ہے۔مفتی عبیداللہ صاحب کے فتاوی اہل حدیث رسائل میں عرصہ سے شائع ہورہے ہیں۔وہ ہرسوال کا تفصیل سے جواب لکھتےہیں۔ان کی فتوی نویسی کی خوبیوں کی تعریف حافظ محمد گوندلوی،مولاناعطاءاللہ حنیف بھوجیانی،
Flag Counter