Maktaba Wahhabi

404 - 660
تمام سیروں کے من ہوئے 20.25یعنی20مناورپچیس سیر۔ حاصل کلام کہ جس آدمی کے پاس اتنی گندم ہے یعنی بیس من 25سیرتواس پر زکوٰۃ لگےگی اوراس سے کم مثلاً16، 15من پر فرضی زکوٰۃ نہیں لگے گی لیکن اگرکوئی خیرنکالنا چاہتا ہےتونکال سکتا ہے یعنی گندم کا نصاب یہی ہے بیس من پختہ اورپچیس سیر۔ و اللّٰہ اعلم بالصواب سونے کی زکوۃ سوال:سونے کاصحیح نصاب کیا ہے؟سننے میں آیا ہے کہ مرحوم عبدالستار رحمۃ اللہ علیہ نے 120روپیہ کانصاب مقررکیا ہے؟ الجواب بعون الوھاب:سونےکےنصاب کے متعلق صحیح بات یہ ہے کہ اس کانصاب20دیناریا20مثقال ہے باقی جومرحوم عبدالستار رحمۃ اللہ علیہ نےجو 120روپیہ جتنے سونے کونصاب ٹھہرایاہے اس کی دلیل ہمیں نہیں مل سکی ہے۔ معلوم نہیں کہ وہ نصاب کس بنیادپرقائم کیا گیا ہے۔ ہمارےلکھے ہوئے نصاب پر یہ دلائل ہیں۔ (1):......امام بیہقی رحمۃ اللہ علیہ اپنی کتاب سنن کبریٰ میں یہ حدیث لائے ہیں: ((عن علي بن ابي طالب رضي اللّٰہ عنه عن النبي صلي اللّٰہ عليه وسلم انه قال هاتواالي ربع العشورمن كل اربعين درهما درهم وليس عليك شيء حتي يكون لك مائتادرهم وحال عليه الحول ففيهاخمس دلاهم وليس عليك شئي حتي يكون لك عشرون دينارافاذاكانت لك وحال عليه الحول ففيهانصف دينارفما زاد فبحساب ذالك’قال ولاادري اعلي رضي اللّٰہ عنه يقول بحساب ذالك ام رفعه’الي النبي صلي اللّٰہ عليه وسلم.)) [1]
Flag Counter