Maktaba Wahhabi

411 - 660
من ہی ہوگی۔ و اللّٰہ اعلم بالصواب! زکوٰۃ کی تقسیم سوال:زکوٰۃ کےمصارف کون سے ہیں؟ الجواب بعون الوھاب:زکوۃ دینےکی جگہیں یامصارف اللہ سبحانہ و تعالیٰ نےقرآن کریم میں آٹھ بیان کیے ہیں۔ (1)فقراء(2)مساکین(3)زکوٰۃ لینے والے(عاملین)(4)جن کے دلوں میں اسلام کی الفت (محبت)پیداکرنی ہو۔ مثلاًنومسلم(5)غلام یاقیدیوں کی آزادی کے لیے۔ (6)مقروض پر۔ (7)اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے راستے میں مثلاً جہاد، حج، مدارس اورمسجدوں وغیرہ یعنی وہ کام جوخالص دینی نقطہ نظریادین کی حفاظت کے لیے کئے جائیں۔ (8)اورمسافروں کو مثلاًکوئی آدمی اپنے ملک میں توغنی(دولت مند)ہے لیکن کسی دوسرے ملک میں جائے اوراتفاق سےکنگال ہوجائےتواس کو بھی زکوٰۃ دی جاسکتی ہے ۔ لیکن وہ زکوٰۃ بنوہاشم ، بنی مطلب ، بنی عباس اورآل رسول سادات کودیناہرگزجائزنہیں ہے۔ نوٹ:......فقیراورمسکین میں یہ فرق ہے کہ فقیروہ ہے جس کے پاس کچھ بھی نہ ہواورمسکین وہ ہےجس کے پاس کچھ ہولیکن شرعی نصاب سےکم ہویااتناہوکہ روزانہ نہ کمائے اورکھائے بچت اس کے پاس نہ ہوتی ہو۔ و اللّٰہ اعلم بالصواب مانع الزکوۃ کی نماز سوال:زکوٰۃ ادا نہ کرنے والے کی نمازقبول نہیں۔ (حدیث مبارکہ)بے نمازی کاکوئی عمل قبول نہیں۔ (حدیث مبارکہ)کی مکمل وضاحت فرمائیں؟ الجواب بعون الوھاب:سائل کی یہ عجیب ستم ظریفی ہے کہ سوال کی ابتدامیں حدیث کے نام سے چندالفاظ کاترجمہ کرکےلکھتا چلاجاتاہےلیکن اس حدیث کا کوئی حوالٰہ لکھنے کی
Flag Counter