Maktaba Wahhabi

436 - 660
نقصان پہنچانے کا خیال بھی نہ رہے لیکن دل توایک دوسرے سےبغض آلودہ اورمتنفرہوجاتےہیں اوریہ جوبات اسلام میں قطعاًپسندنہیں ہے کیونکہ یہ بات رشتہ داری چھیننے پرمتنج ہوتی ہےاوررشتہ داری توڑنابہت بڑاگناہ ہے۔ و اللّٰہ اعلم صغرسنی کاحکم سوال:کیا فرماتےہیں علمائےکرام اس مسئلہ کےبارےمیں کہ عمرواورزیدآپس میں بھائی ہیں۔ عمروکی بیٹی اورزیدکابیٹادونوں صغیرتھے صغرسنی میں ان کانکاح کیا گیامگراس وقت لڑکی بالغ ہوگئی ہےاورلڑکاابھی غیربالغ ہے طرفین اس بات پرراضی ہیں کہ اس نکاح کوختم کرکے لڑکی کادوسری جگہ نکاح کروایاجائے۔ کیا یہ جائز ہے یا نہیں؟بینواوتوجروا. الجواب بعون الوھاب:معلوم ہونا چاہیئے مذکورہ مسئلہ میں والدکوجوحق اوراختیارحاصل تھا وہ ختم ہوجاتا ہےمگراب عورت جس کاصغرسنی میں نکاح کیاگیا وہ بالغ ہونے پر نکاح ختم کراناچاہتی ہے تویہ جائز ہے جس طرح حدیث پاک ہے : ((عن ابن عباس رضي اللّٰہ عنه ان جارية بكراتت النبي صلي اللّٰہ عليه وسلم فذكرت ان اباهازوجهاوهي كارهة فخيرهارسول اللّٰه صلي اللّٰہ عليه وسلم.)) [1] ’’ابن عباس رضی اللہ عنہما سےروایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ ایک باکرہ عورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اورذکرکیا کہ اس کے والد نےاس کانکاح اس جگہ کیا ہے جہاں پروہ ناخوش ہےتورسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کواختیاردیا۔ ‘‘ و اللّٰہ اعلم بالصواب ولیمہ سوال:ولیمہ جماع سے قبل ہے یابعد؟ الجواب بعون الوھاب:ولیمہ قبل الدخول اوربعدالدخول دونوں طرح نبی صلی اللہ علیہ وسلم
Flag Counter