Maktaba Wahhabi

45 - 660
کے نا م سے تین ضخیم جلدوں میں شائع شدہ ہے۔اس فتاوی کی فقہی ترتیب بہت عمدہ ہے۔ عبادات،معاملات،اخلاقیات،عقائد،توحیدورسالت،سنت وبدعت اوردین ودنیوی سلسلےکے مسائل پر بڑے شانداراورجاندارفتوے لکھے گئے ہیں اوربڑے خوب صورت پیرائے میں سائل کی رہنمائی کرتے ہوئے اسلامی تعلیمات کواجاگرکیاگیا ہے۔اہل حدیث فتاوی جات میں مبشرربانی صاحب کے اس فتاوی کو بڑی قدرومنزلت کا مقام حاصل ہے۔اس فتاوی کی اشاعت کا اہتمام معروف اشاعتی ادارے’’مکتبہ قدوسیہ‘‘رحمان مارکیٹ غزنی سٹریٹ اردوبازارلاہورکی طرف سے کیاگیا ہے۔ہرسوال کے جواب میں فقط کتاب وسنت کا التزام اورصرف صحیح احادیث سے ہی مسائل کا استنباط کیا گیا ہے۔ ٢٥۔۔۔۔۔فتاوی عبداللہ ویرووالوی شیخ الحدیث مولانا عبداللہ محدث ویرووالوی رحمہ اللہ غزنوی علماء کے تربیت یافتہ اورجماعت اہل حدیث کے بلند پایہ عالم دین تھے۔مسلک اہل حدیث کےفروغ میں انھوں نےدرس وتدریس کےذریعےبڑاکام کیاان کےشاگردوں میں بڑےبڑےنامی علماءکےنام ملتےہیں۔مولاناعبداللہ محدث ویرووالوی فتویٰ بڑاتحقیقی اوردلائل سےبھرپورلکھتےتھے۔ان کےبہت سے فتوی میں چند ایک ان کی سوانح’’مولاناعبداللہ محدث ویرووالوی‘‘مرتبہ پروفیسرسعید احمد چنیوٹی کے صفحہ ٤٦٥سے صفحہ٦۰٧تک پھیلے ہوئے ہیں۔یہ کل ٩٥فتاوی ہیں۔ان میں تفصیل سے مولاناعبداللہ صاحب کے پوچھے گئے سوالات کے جوابات لکھے ہیں۔ مولاناعبداللہ صاحب کی سوانح مع فتاوی طارق اکیڈمی فیصل آبادکی طرف سے ٢۰۰١ءمیں شائع ہوئی تھی ۔مولاناعبداللہ ویرووالوی نے ٢فروری١٩٩١ءکو فیصل آباد میں وفات پائی۔ ٢٦۔۔۔۔۔ضمیمہ جدیدہ فتاوی ستاریہ مولانامفتی حافظ محمد ادریس سلفی حفظہ اللہ جماعت غرباء اہل حدیث کے مفتی اورمفسر
Flag Counter