Maktaba Wahhabi

458 - 660
بدکردارشوہریاپاک دامن عورت سوال: کیافرماتے ہیں علماء دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ مسمات حاجوبنت دین محمد کا کہنا ہے کہ میراخاوندمجھے محمدصدیق مجھے زبردستی شراب پلاکربرے کام کے لیے غیروں کے پاس بھیجتاہےاگرمیں انکارکرتی ہوں توسزادےکربھیجتاہےاب میں ان باتوں کی وجہ سےبیزارہوں اورنکاح ختم کرواناچاہتی ہوں کیا شریعت کے مطابق عورت طلاق لے سکتی ہے یا نہیں؟بینواوتوجروا! الجواب بعون الوھاب:معلوم ہوناچاہئے کہ اگرخاوند ایسابداخلاق ہے توعورت طلاق لے سکتی ہے جس طرح حدیث پاک میں ہے: ((عن سعيدبن المسيب رضي اللّٰہ عنه في الرجل لايجدماينفق علي امراته قال يفرق بينهما.)) [1] اوردوسری حدیث میں ہے: ((لاضررولاضرار.)) [2] اس سےثابت ہواکہ خاوندنقصان پہنچانے والانہ ہواگروہ نقصان پہنچانے والاہے یاغیرشرعی کام کرواتا ہے توان دونوں صورتوں میں خاوندبیوی کے درمیان جدائیگی کی جائےگی۔ هذا ماعندي والله اعلم بالصواب حالت جنون کی طلاق سوال: کیافرماتے ہیں علماء دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ غلام محمد نے پاگل پن دوران اپنی بیوی کو تین طلاقیں دیں لیکن اس کے گواہ موجود نہیں اورجوثبوت میں طلاق نامہ ہے اس پر جعلی دستخط ہیں۔ اورغلام محمد طلاق کے بعد بھی بیوی کے پاس آتا ہے
Flag Counter