Maktaba Wahhabi

478 - 660
ملامت کیونکر واردہوئی کہ جب انہیں ہفتہ کے دن شکارسےمنع فرمائی گئی لیکن انہوں نے ہفتہ کے دن شکارتونہ کیا لیکن مچھلیوں کوواپس جانے سے روکااورشکاراتوارکے دن ہی کیا توانہیں اصلاً جس بات سےروکاگیا تھا انہوں نے وہی بات دوسرے طریقے سےاختیارکی۔ حاصل مطلب یہ کہ جس کام یافعل سےمنع کیاگیا ہے وہ خودکرنایادوسرے سےکرواناایک ہی بات ہے جس طرح ناحق قتل کرناناجائز ہے مگراگرکوئی شخص خودتوکسی کوقتل نہیں کرتا بلکہ کچھ رقم کسی کودےکرقتل کرواتاہےتواسے خودقتل کروانے کا مجرم نہیں بلکہ اسےخودقاتل ہی تصورکیاجائے گا۔ پھرخواہ اس نے وہ کام خودنہیں کیا مگراسی کی رقم پر ہوا لہٰذا سودکسی بھی صورت میں جائز نہیں ہے۔ ’’نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایاکہ سود کا گناہ70حصے ہےاس کاکم حصہ یہ ہے کہ کوئی شخص اپنی والدہ کے ساتھ زناکرے۔‘‘(ابن ماجہ) اس کے علاوہ ہندوکے ساتھ عقدشرکت کوکتب شرع میں ناجائز کہاگیا ہے کیونکہ کئی افعال کوہندوجائز سمجھ کرکرتا ہے جومسلمان کے لیے ناجائز ہے۔ و اللّٰہ اعلم بالصواب ایڈوانس رقم کا حکم سوال:اگرگندم کی کٹائی میں دویاتین ماہ لیٹ ہولیکن اس کی کٹائی سےپہلے آدھی قیمت لے کرمالک کسی کو گندم دینے کا وعدہ کرتا ہے تواس کا اسلامی شریعت میں کیا حکم ہے کیا یہ کام ان کا اس فرمان((لاتبع ماليس عندك.))کےمخالف تونہیں ہے۔ بینواتوجروا! الجواب بعون الوھاب:یہ معاملہ شرعاً بیع سلم کی صورت کا ہے جسے اہل حجازکی لغت میں بیع سلف کہتے ہیں اس کی صحت کے لیے کچھ شرائط ہیں جن کایقینی طورپرلحاظ رکھناہے۔ مثلاًجوجنس فروخت ہورہی ہے اس کا مقرراورمعلوم ہوناکب وہ چیزاداکرےگایہ مدت مقررکرناقیمت اوروزن کاطے ہونااوراس جنس کی قیمت اورمقدارحساب کرکے اس کی قیمت اسی میں مجلس نقداداکرناوغیرہ جواحادیث سےمعلوم ہوتے ہیں۔
Flag Counter