Maktaba Wahhabi

49 - 660
کےحل طلب کے لیے سعودی عرب اوردیگر دوسرے ممالک سے ان کی طرف رجوع کرتے اورشیخ اپنی علمی لیاقت اورسمجھداری سے جواب مرحمت فرماتے۔ان کے فتاوی کا شمارممکن نہیں۔شیخ کے فتاوی سے دوجلدوں پر محیط’’فتاوی ابن باز‘‘کا اردوترجمہ ادارہ دارالسلام لاہور کی طرف سے شائع ہواجوبہت سے مسائل کو محتوی ہے۔ ٣٢۔۔۔۔۔فتاوی برائے خواتین یہ فتاوی سعودی علماء کے فتاوی پر مشتمل ہے۔اس میں صرف خواتین سے متعلق مسائل بیان کیے گئے ہیں۔اپنے مندرجات کے اعتبار سے یہ بہت عمدہ ہے۔اس میں خواتین کودرپیش مسائل کی عمدہ طریقے سے وضاحت کی گئی ہے۔فتاوی خواتین صرف ایک جلد میں ہےاورہر گھر کی ضرورت ہے۔اسے ادارہ دارالسلام کی طرف سے اردوترجمہ کے ساتھ شائع کیاگیا ہے۔ ان فتاوی کے مجموعوں کے علاوہ بہت سے مفتیان کرام کو اللہ تعالی نے فتوی نویسی کےفن سے نوازا ہے۔ان میں سے بہت سے علماء کرام کے فتوی جات مرتب نہیں ہوسکے اوربعض کے فتوی کو مرتب کیا جارہا ہے۔جماعت اہل حدیث کے جو مفتیان کرام صاحب فتوی گزرے ہیں یا موجود ہیں ان میں چند ایک کے نام یہ ہیں،مولانا عبیداللہ رحمانی مبارک پوری،مولانا عطاء اللہ حنیف بھوجیانی،مولاناحافظ محمد گوندلوی،مولاناعبداللہ شیخ الحدیث گوجرانوالہ،مولانا محمد عبداللہ شجاع آبادی ،مولانا حافظ محمد اسحاق حسینوی،مولانا محمد اعظم گوجرانوالہ،مولانا فاروق احمد راشدی گوجرانوالہ،مولانا محمد علی جانبازسیالکوٹ،حافظ ثناءاللہ ضیاء،مولانامفتی عبدالقہارسلفی دہلوی کراچی،مولاناثناء اللہ ہوشیارپوری،مولاناحافظ محمد انس مدنی جامعہ ستاریہ کراچی،مولانا عبدالوکیل ناصر کراچی ،حافظ عبدالغفارروپڑی لاہور،حافظ عبدالوہاب روپڑی لاہور،مولاناارشادالحق اثری فیصل آباد،شیخ الحدیث مولانا حافظ عبدالعزیزعلوی فیصل آباد،مولانامفتی عبدالحنان زاہدفیصل آباد،مولانا یونس بٹ جامعہ سلفیہ فیصل آباد
Flag Counter