Maktaba Wahhabi

514 - 660
((عن علی رضی اللّٰه عنه قال حدثني رسول اللّٰه صلي اللّٰه عليه وسلم باربع كلمات لعن اللّٰه من لعن والديه ولعن اللّٰه من ذبح لغيراللّٰه ولعن اللّٰه من أوي محدثاولعن اللّٰه من غيرمنار الارض.)) [1] اسی طرح ایک اورروایت ہے: ((عن ابراهيم بن ميسرة مرسلا قال قال رسول اللّٰه صلي اللّٰه عليه وسلم من وقرصاحب بدعة فقداعان علي هدم الاسلام.)) [2] کوڑے یا لاٹھی سوال:حدلگاتےہوئےلاٹھی استعمال کی جائے یا موجودہ دورکے کوڑے؟بینواوتوجرو! الجواب بعون الوھاب:سزاکےلیےاس وقت یہ(عموماً)درختوں کی ٹہنیوں کے کوڑے ہوئے کرتے تھےیہ موجودہ فٹکےنہیں ہوتے تھےیہ توموجودہ ظالموں کی ایجادہےجوکہ سراسرظلم پرمبنی ہےاس طرح کے فٹکوں کاکوئی ثبوت شریعت میں نہیں ہے۔ و اللّٰہ اعلم بالصواب. مارشل لاء کیا ہے؟ سوال:قرآن وحدیث کی روشنی میں مارشل لاء کی وضاحت کی جائے کہ کیا وہ صحیح ہے؟ الجواب بعون الوھاب:اسلام قرآن وحدیث میں مارشل لاء کے ہم معنی کا کوئی بھی لفظ واردنہیں ہواہے نہ ہی یہ ظالمانہ قوانین اسلام میں ہیں، یہ ظالم اورجابرحکمرانوں کی ایجادہیں اوریہ انگریزوں کی ہی اندھی تقلید ہے۔ و اللّٰہ اعلم بالصواب
Flag Counter