Maktaba Wahhabi

52 - 660
فتوی میں جن مسائل پر دردتحقیق دی گئی اورمسائل کی عقدہ کشائی کی گئی ہے اس کی تفصیل کچھ یوں ہے۔قرآن پاک اوراس کے متعلقات، حدیث شریف اوراس کے متعلقات، توحیدوعقائدکے مسائل، طہارت کے مسائل،نمازکے مسائل، جنازےکے مسائل،زکوٰۃکے مسائل، نکاح کے مسائل، طلاق کے مسائل،معاملات کے مسائل،اخلاق وادب کے مسائل اورتحقیق وتنقید۔ شاہ صاحب نے ان ابواب کے تحت فتاوی کی صورت میں اپنے علم وتحقیق کی خوب جولانیاں دکھائی ہیں۔ یہ فتاوی پہلی مرتبہ منظر عام پر آئے ہیں۔اس اعتبارسے’’فتاوی راشدیہ‘‘اہل حدیث فتاوی میں ایک گراں قدرعلمی اضافہ ہے۔ میں امید رکھتا ہوں کہ قارئین اس علمی سوغات کا خوش دلی سے استقبال کریں گے اورمجھے یقین کامل ہے کہ میرے عزیز دوست مولانا افتخار احمد الازہری حفظہ اللہ خاندان راشدیہ کے دیگر عالی قدربزرگوں کے فتاوی کو بھی جلد مرتب کرکے کتابی صورت میں شائع کریں گے۔بلاشبہ یہ بہت بڑی دینی خدمت ہےجو مولانا افتخار صاحب اوران کے ادارے جامعہ بحرالعلوم السلفیہ میر پورخاص سندھ کی طرف سے انجام دی جارہی ہے۔دعاگوہوں کہ اللہ تعالی ان کی اس خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرماتے ہوئے اسے قبولیت عامہ عطافرمائے۔آمین یارب العالمین مخلص محمد رمضان یوسف سلفی نمائندہ جماعت غرباء اہل حدیث پاکستان ٣۰جنوری٢١۰٢ء
Flag Counter