Maktaba Wahhabi

95 - 660
دس پارے(جو ان کی دعویٰ کے مطابق گم ہیں)ان میں یہ بات اگر موجود ہو تو معلوم نہیں بہرحال اس مولانا صاحب کو کہیئے کہ آپ نے جو دعویٰ کیا ہے وہ ہمیں ثابت کرکے دےکہ قرآن کریم کی کس سورت اورکس پارہ اورکس آیت میں یہ بیان موجود ہے وگرنہ اپنے اس دعوے سے باز آجائے اوراس جھوٹی نسبت کی وجہ سے جس سخت جرم کا مرتکب ہوا ہے اس کے لیے اللہ تعالیٰ سے معافی طلب کرے اورآئندہ ایسی غلط دعوی یا نسبت ہرگز نہ کرے ۔ و اللّٰہ اعلم بالصواب جنت وجہنم کی تعداد سوال:کیا جہنم سات(٧)اورجنتیں آٹھ(٨)ہیں نیز ان کی وسعت کتنی ہے اوران میں سے دونوں کے طبقات کتنے ہیں قرآن وسنت کی روشنی میں اپنی معلومات سے مستفید فرمائیں؟ الجواب بعون الوھاب: جہنم سات(٧)اورجنتیں آٹھ کے متعلق قرآن کریم میں تو کچھ بھی وارد نہیں ہوابلکہ کسی صحیح حدیث میں بھی میری نظر سے نہیں گزراکہ جہنم سات اورجنتیں آٹھ ہیں۔ و اللّٰہ اعلم ! البتہ جہنم کے سات دروازے ہیں جس طرح ارشادربانی ہے: ﴿لَهَا سَبْعَةُ أَبْوَ‌ٰبٍ لِّكُلِّ بَابٍ مِّنْهُمْ جُزْءٌ مَّقْسُومٌ﴾ (الحجر:٤٤) ’’یعنی جہنم کے سات دروازے ہیں ان میں سے ہردروازہ جہنمیوں کے لیے تقسیم کیا ہوا ہے۔‘‘ البتہ جہنم کےمختلف طبقات ہیں۔جس طرح ارشادفرمایا: ﴿إِنَّ ٱلْمُنَـٰفِقِينَ فِى ٱلدَّرْ‌كِ ٱلْأَسْفَلِ مِنَ ٱلنَّارِ﴾‌ (النساء:١٤٥) ’’یعنی منافق جہنم کے سب سے نچلے درجے (طبقے )میں داخل ہوں گے۔‘‘ اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ دوزخ کے مختلف طبقات ہیں اورمنافقین اس کے سب
Flag Counter