Maktaba Wahhabi

255 - 246
باقی رہا میت کے گھرتعزیت کےلیے جانا تو ایسا کرناجائز ہےلیکن اس مقصدکےلیے میت کےگھرمیں اجتماع کرنایا کئی کئی دن وہیں قیام کرناخود اہل میت کےلیے پریشانی اوردرد سرکاباعث ہوسکتا ہے۔ سنت تویہ ہےکہ میت کےگھروالوں کےلیے کھانا بنایا جائے نہ یہ کہ انہیں مہمانوں کےلیے کھانابنانے پرمجبور کیاجائے۔تعزیت کی غرض سےجانا ہوتوتسلی کےالفاظ کہے جائیں،میت کی خوبیوں کاتذکرہ کیاجائے،وقت گزاری کےلیے اگرکوئی شخص خود قرآن پڑھ لےتو اس میں کوئی مضائقہ نہیں لیکن ایصال ثواب کی نیت سے اجتماع منعقد کرنا بدعت ہےجیسا پہلے ذکر کیا گیا ہے۔ والدین کےایصال ثواب کےلیے زندہ بزرگ کوکھانا کھلانا سوال: لندن سےج، ا دریافت کرتےہیں کہ میرے والد صاحب فوت ہوچکےہیں۔ کیا اس نیت سے کہ میرے والد صاحب کوثواب پہنچتارہے کسی زندہ بزرگ کوکھانا کھلاسکتاہوں؟ شریعت کی روشنی میں جواب ارسال فرمائیں۔ جواب: مکرمی جناب ج،ا صاحب ! آپ کاجواب درج ذیل ہے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سےپوچھا گیا کہ ایک شخص اپنے والدین کی وفات کےبعد ان کےلیے کیاکچھ کرسکتا ہےتوآپ صلی اللہ علیہ وسلم نےارشادفرمایا: ‎’’ان کےلیے دعا، استغفار، ان کےدوستوں کااکرام، ان کےوعدوں کوپورا کرنااور ان کےرشتےداروں سےتعلق قائم رکھنا۔‘‘[1] ایک اورحدیث میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےارشاد فرمایا: ’’ جب انسان فوت ہوجاتاہےتو
Flag Counter