Maktaba Wahhabi

256 - 246
اس کےاعمال منقطع ہوجاتےہیں،سوائے تین چیزوں کے، نیک اولاد جوان کےلیے دعا کرتی ہے،صدقہ جاریہ اورنفع بخش علم۔‘‘[1] ان دونوں احادیث سےمعلوم ہوا کہ ان کےلیے زیادہ سے زیادہ دعا کرنا سب سےافضل عمل ہے۔ آپ اپنے کسی اچھے عمل کےبعد دعا کریں گےتودعا میں اورزیادہ تاثیر پیدا ہوجائےگی ۔آپ یقیناً کسی غریب شخص کوکھانا کھلائیں کہ یہ ایک نیک عمل ہےلیکن اللہ سےدعا کرتےرہیں کہ یااللہ! اس نیک عمل کےصلے میں میرےوالد سےدرگزر فرما، ان کی خطائیں معاف کر، انہیں جنت الفردوس میں داخل کراوران کےدرجات بلند فرما۔ان شاء اللہ فائدہ ہوگا۔ غیرمسلموں کےایام(کرسمس وغیرہ) منانے کاحکم سوال : لندن سےجناب ا، ج صاحب لکھتےہیں کہ کیا مسلمانوں کوبھی کرسمس کاتہوار منانے یا عیسائیوں کی ان خوشیوں میں شرکت کرنے کی اجازت ہے؟ جواب: آپ کےاستفسار کےجواب میں عرض ہےکہ کرسمس کاتہوار بقول عیسائی محققین ایک بت پرستوں کاتہوار ہے۔ان کےنزدیک یہ بات بھی متحقق نہیں کہ عیسیٰ علیہ السلام 25 دسمبر کوپیدا ہوئے تھے۔ خود سورہ مریم میں جہاں حضرت مریم علیہا السلام کےہاں بچے کی ولادت کاذکر ہے،اللہ تعالیٰ کی طرف سے انہیں کہا گیاہے: ﴿ وَهُزِّي إِلَيْكِ بِجِذْعِ النَّخْلَةِ تُسَاقِطْ عَلَيْكِ رُطَبًا جَنِيًّا ﴾ [2] ’’کھجور کے تنے کو اپنی طرف ہلاؤ، تمہارے اوپر تازہ تازہ کھجوریں گر پڑیں گی۔‘‘
Flag Counter