Maktaba Wahhabi

287 - 246
نےنہیں کیے۔‘‘[1] اپنی مادری زبان میں دوران نماز دعا کرنا سوال: کیا نماز میں ہم اپنی زبان میں دعا کرسکتےہیں؟ جواب: نماز کےاندر تین مواقع پردعا کرنامستحب ہے: دوران سجدہ،دوسجدوں کےدرمیان بیٹھتےوقت اورتشہد کےبعد سلام پھیرنےسےپہلے لیکن یہ دعائیں ماثورات میں سے ہونی چاہئیں، يعنی وہ دعائیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہیں اور ظاہر ہے وہ سب عربی میں ہیں۔ بعض علماء اس بات کےقائل ہیں کہ اپنی زبان میں بھی دعا کی جاسکتی ہےلیکن مجھے اس کی دلیل نہیں ملی۔واللہ اعلم۔ جمعہ کےوقت عیسائی ملازم کوخریدوفروخت کےاسٹال پرکھڑا کرنا سوال: اسکپٹن سےایک قاری لکھتےہیں کہ مارکیٹ میں ہم اسٹال لگاتےہیں۔ جمعہ کےدن ہم اسٹال بند ہوتو نہیں کرتے مگر نماز کےوقت ایک انگریزلڑکے کونگرانی کےلیے چھوڑ کرنماز کےلیے چلے جاتےہیں۔ یادرہے کہ وہ لڑکا ویسے بھی اسٹال پرسارا دن کام کرتاہے مگر بعض ساتھیوں کاکہناہےکہ یہ نبی اسرائیل کی طرح حیلہ سازی ہےبلکہ جمعہ کی نماز کےوقت ہمیں اپنا اسٹال مکمل بندرکھنا چاہیے۔ براہ کرم اس کےجواز یاعدم جواز سےآگاہ فرمائیے؟ جواب: نماز کےلیے اصلاً ایک مسلمان مکلف ہے،جمعہ کی نماز کےخصوصی احکامات میں سے یہ ہےکہ مسجد میں حاضری دی جائے اورکاروبار چھوڑدیا جائے جیسا کہ اللہ
Flag Counter