Maktaba Wahhabi

289 - 246
اوریہ مقام ہےمقام شفاعت اور یہ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی امت کےان تمام لوگوں کےلیے شفاعت کریں گے جوشرک کےمرتکب نہیں ہوئےہوں گے۔ عبداللہ بن عمرو بن عاص بیان کرتےہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا:’’ جب تم مؤذن کوسنو تووہی الفاظ کہو جو وہ کہہ رہا ہے، پھر میرے اوپردرود بھیجو، وہ اس لیے کہ جومجھ پرایک دفعہ درود بھیجتا ہے، اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں بھیجتاہے،پھر میرے لیے وسیلہ مانگو کیونکہ وہ جنت میں ایک مقام ہےجواللہ کےبندوں میں سے کسی ایک کوملے گا اورمجھے امید ہےکہ میں ہی وہ بندہ ہوں گا توجو شخص میرے لیے وسیلہ طلب کرے گا،اس کےلیے میری شفاعت ثابت ہوجائے گی۔[1] اس وضاحت سےمعلوم ہوگیا کہ اصل مقصود امت کی بہتری ہےکہ ا للہ کےرسول کےلیے مذکورہ دعا کرنے پرخود امتی کا بھلا ہوگا کہ وہ اللہ کےرسول کی شفاعت کا مستحق ٹھہرےگا۔ اللہ کےرسول توہماری دعاؤں کےمحتاج نہیں ہیں لیکن ہم ہراس چیز کےمحتاج ہیں کہ جس سےہمارے گناہ معاف ہوں۔ ہمارا جنت میں جانا آسان ہواوریوں اللہ کےرسول نےہمیں ان تمام باتوں کےحصول کےلیے راستہ بتادیاکہ ہم اذان کےبعد مذکورہ طریقے پردعا کریں تاکہ اللہ کےرسول کی شفاعت کےمستحق ٹھہریں۔ قریبی مسجد میں اگر بےوقت(وقت سےپہلےیابعد میں) جماعت ہوتی ہوتوآدمی کیا کرے؟ سوال: میرے گھر سےقریبی مسجد میں نماز عشاء مغرب سےایک گھنٹہ بعد ادا کرلی
Flag Counter