Maktaba Wahhabi

302 - 246
آپ صلی اللہ علیہ وسلم پرانفرادی نماز جنازہ کی حکمت یہ ہوسکتی ہےکہ جس طرح ہرشخص کورسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پرانفرادی طورپر درود وسلام پڑھنے کاحکم دیاگیاہے، اس طرح وہاں موجود اشخاص کوبھی انفرادی طورپر آپ کی نماز جنازہ پڑھنے کاموقع فراہم ہوا۔(واللہ اعلم) [1] زوجین کاوفات کےبعد ایک دوسرے کاچہرہ دیکھنا اورغسل دینا سوال: میاں بیوی میں سے کسی کاانتقال ہوجائےتو کیا زوجین کارشتہ باقی نہیں رہتا؟ کیا متوفی یا متوفیہ کاچہرہ دیکھنا یامرنےکےبعد ایک دوسرے کوغسل دیناجائز نہیں ہے؟ عموماً ہمارے معاشرے میں انتفال سےطلاق، علیحدگی اوراجنبیت کےواقع ہونے کا جوتصور پایا جاتاہےاس کی حقیقت کیاہے؟ اگر دنیامیں ان کےدرمیان تفریق ہوجاتی ہے جبکہ وہ دونوں نیک تھے توپھر قیامت میں وہ دونوں ایک ساتھ رہیں گےیانہیں؟ قرآن حکیم میں کئی جگہ یہ ہےکہ وہ جوڑے جوڑے جنت میں ہوں گے،اس کاکیامطلب ہے؟ جواب: اگرزوجین ایک دوسرے کوغسل دےسکتےہوں توچہرہ دیکھنا بالاولیٰ جائزہے۔مرد اپنی بیوی کواور بیوی اپنےشوہر کوغسل دے سکتی ہے۔اس بارےمیں مولانا عزیز
Flag Counter