Maktaba Wahhabi

383 - 246
رُک جاؤ۔‘‘[1] شہوت کم کرنے کی دوا کھانا سوال: ایک شخص جس پرشہوت غالب ہےاورروزہ رکھنے سےبھی اسے فائدہ نہیں ہورہاتوکیا وہ شہوت کم کرنے کی دوائیں کھا سکتاہے؟ جواب: ہم سائل کوپہلے تویہ نصیحت کریں گےکہ اگر وہ شادی کرنے کی استطاعت رکھتا ہےتوشادی کرے۔ دوائیں بھی استعمال کرسکتاہے بشرطیکہ وہ اسے نقصان نہ پہنچائیں اورماہرین کی رائے میں شہوت کوبالکل ختم کرنےوالی نہ ہوں اور یہ اس لیے کہ اپنی عصمت وعفت کی حفاظت کرناواجب ہےاور اس غرض کےلیے تمام ممکنہ وسائل استعمال میں لائے جاسکتےہیں۔ شادی شدہ زانیہ کوزوجیت میں رکھنے کاحکم سوال: ایک شخص کی مسلمان بیوی نےشوہر کےسامنے اقرار کیاکہ اس نےزنا کیا ہے، اب یہ آدمی سخت پریشانی کاشکار ہےکہ اس عورت کواپنے نکاح میں رکھے یا فارغ کردے۔ اسے اس سےمحبت بھی ہےاوروہ اس کےبچوں کی ماں بھی ہے؟ جواب: اصل بات تویہی ہےکہ ایک فاجرہ زانیہ عورت کواپنے نکاح میں نہ رکھا جائے اورجوشخص اپنی بیوی کوحرام کاری کرتےدیکھے اورپھر بھی اس کےساتھ رہےتووہ دیّوث ہے۔اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتےہیں:
Flag Counter