Maktaba Wahhabi

75 - 104
امام بخاری کی طرح ہی امام نسائی نے بھی کتاب الصّیام(سنن نسائی) میں ماہِ رمضان کو صرف رمضان کہنے کے جواز پر دلالت کرنے والی دواحادیث وارد کی ہیں اور ان پر یوں تبویب کی ہے: ((اَلرُّخْصَۃُ فِیْ اَنْ یُّقَالَ لِشَھْرِ رَمَضَانَ رَمَضَانُ)) [1] آگے چل کر ایک اور باب میں بھی اضافت کے بغیر صرف لفظِ رمضان لائے ہیں دیکھییٔ: ((بَابُ ثَوَابِ مَنْ قَامَ رَمَضَانَ وَصَامَہٗ۔۔۔))[2] اب آیئے ان احادیث کی طرف جن میں شھر(ماہ) کی اضافت کے بغیر صرف لفطِ رمضان وارد ہوا ہے جو اس بات کے جواز پر دلالت کرتی ہیں۔ حدیث نمبر۱: ((مَنْ قَامَ رَمَضَانَ اِیْمَاناً وَّاِحْتِسَاباً غُفِرَلَہٗ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہٖ))[3] ’’جس نے بحالتِ ایمان اور بغرضِ ثواب رمضان المبارک(کی راتوں ) کا قیام کیا،اسکے سابقہ تمام گناہ بخشے گئے۔‘‘ حدیث نمبر۲: ((مَنْ صَامَ رَمَضَانَ اِیْمَاناً وَّاِحْتِسَاباً غُفِرَلَہٗ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہٖ))[4] ’’جس نے بحالتِ ایمان اور بغرضِ ثواب رمضان المبارک کے روزے رکھے، اسکے سابقہ تمام گناہ بخشے گئے۔‘‘
Flag Counter