Maktaba Wahhabi

43 - 67
امام نووی فرماتےہیں:"کعب بن مالک کی حدیث کی بنیادپر بلا اختلاف عورت کا ذبیحہ جائزہے"(المجموع شرح المھذب (9/87)) نیز فرماتےہیں:" ابن المنذرنے عورت اورصاحب تمییز بچہ کےذبیحہ کی حلّت پراجماع نقل کیاہے "(المجموع شرح المھذب (9/89)) شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتےہیں:" عورت اورمردکاذبیحہ جائز ہے، عورت حالت حیض میں بھی ذبح کرسکتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔" علامہ ابن بازرحمہ اللہ ایک سوال کےجواب میں فرماتےہیں:" مردکی طرح عورت بھی قربانی کاجانورذبح کرسکتی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ صحیح سند کے ساتھ ثابت ہے۔ عورت اگرمسلمان یاکتابیہ ہےاوراس نے شرعی طریقہ پرجانورذبح کیاہےتواس کاگوشت کھاناجائزہے۔ مردکی موجودگی میں بھی عورت ذبح کرسکتی ہے، اس کےلئے مردکاہوناشرط نہیں ہے" علامہ عبد اللہ بن عبدالرحمن الجبرین ایک سوال کےجواب میں فرماتے ہیں:" اگرعورت عاقلہ،مکلفہ ہواوراس نےبسم اللہ پڑھ کرناخن،دانت اورہڈی کے علاوہ کسی تیزدھاردارآلہ سےذبح کیاہےتواس میں کوئی حرج نہیں ہے " ذبح کی دعاء
Flag Counter