Maktaba Wahhabi

66 - 67
نمازعیدالاضحی کا طریقہ کتاب ناقص رہے گی اگرعیدالاضحی کی نمازکا طریقہ اس کے اندر نہ شامل کیاجائے۔ عیدالفطراورعیدالاضحی کی نمازوں کا ایک ہی طریقہ ہے، بس فرق اتناہے کہ عیدالفطرکی نمازکےلئے عیدگاہ جانے سے پہلے اگرمیسرہو توچندکھجوریں کھالی جائیں، یا کچھ بھی کھالیاجائے اورعیدالاضحی کی نمازکےلئےعیدگاہ جانے سےقبل کچھ بھی نہ کھایاجائےاورواپس آکر جس کےیہاں قربانی ہووہ قربانی کےگوشت سےکھانے کی ابتداء کرے،اورجس کےیہاں قربانی نہ ہواورنہ ہی کسی کےیہاں سے فوری گوشت ہدیہ آنےکی امیدنہ ہوتو جوچیزبھی میسرہوکھالے، عیدالفطر اورعیدالاضحی کے نمازکے لئے جاتے وقت اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی یہی سنت تھی (یعنی عیدالفطرمیں کھاکرجانااور عید الاضحی میں باسی منہ جانا) اگرممکن ہوتو ایک راستہ سے عیدگاہ جائے اوردوسرےراستہ سے واپس آئے، آتے جاتے تکبیرات کہتےہوئے جائے اورواپس آئے۔ عیدین کی نمازدورکعت سنت مؤکدہ ہے پہلی رکعت میں تکبیرتحریمہ کے بعدسات زائدتکبیریں اوردوسری رکعت میں سجدے سےاٹھتے وقت والی تکبیرکے علاوہ اسی کے بعدپانچ زائدتکبیریں سنت ہیں۔ پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کےبعد"سبح اسم ربک الاعلی " اوردوسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد" ھل اتاک حدیث الغاشیۃ" پڑھنا اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے۔
Flag Counter