Maktaba Wahhabi

385 - 647
مفقود الخبر شوہر کا حکم: سوال:مسماۃ ہندہ کا نکاح ورثاے ہندہ نے مسمی زید سے کر دیا۔بعد گزرنے دو ماہ نکاح کے مسمی زید مفقود الخبر ہو گیا،جس کو عرصہ دس برس کا گزر گیا۔ورثاے ہندہ نے مسمی زید کو بہت تلاش کیا،کچھ پتا نہیں ملتا۔مسماۃ ہندہ جوان عورت ہے،اس کے گھر کی کوئی صورت نہیں ہے اور ورثائے ہندہ حنفی المذہب ہیں۔دوسرے شخص سے نکاح ازروئے مذہب امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے درست ہو گا یا نہیں ؟ جواب:بے شک اگر از روئے مذہب امام مالک رحمہ اللہ کے مسماۃ ہندہ کا نکاح کرایا جائے تو ازروئے مذہب حنفی کے درست ہو گا،کیونکہ یہاں ضرورت ہے اور حاکم مالکی بھی نہیں ہیں،جس کے یہاں مقدمہ لے جائیں۔ایسی حالت میں امام مالک رحمہ اللہ کے مذہب پر فتویٰ دینا حنفی مذہب میں جائز ہے،جیسا کہ جب کسی عورت کو تین دن حیض اگر موقوف ہو جائے تو امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک اس کی عدت تین حیض ہے،چاہے جتنے دن اس میں گزریں اور امام مالک رحمہ اللہ کے نزدیک نو مہینے گزرنے سے اس کی عدت پوری ہوجاتی ہے،مگر فتوی حنفی مذہب میں ایسی صورت میں امام مالک رحمہ اللہ کے مذہب پر ہے۔’’رد المحتار‘‘ میں ہے: ’’ذکر ابن وھبان في منظومتہ أنہ لو أفتی بقول مالک رحمه اللّٰه في موضع الضرورۃ یجوز،واعترضہ شارحھا ابن الشحنہ بأنہ لا ضرورۃ للحنفي إلی ذلک،لأن ذلک خلاف مذھبنا فحذفہ أي حذف قولہ ’’خلافا لمالک‘‘ أولیٰ۔وقال في الدر المنتقی:لیس بأولیٰ،لقول القھستاني:لو أفتی بہ في موضع الضرورۃ لا بأس بہ علی ما ظن۔انتھیٰ قلت:ونظیر ھذہ المسألۃ عدۃ ممتدۃ الطھر التي بلغت برؤیۃ الدم ثلاثۃ أیام،امتد طھرھا،فإنھا تبقیٰ في العدۃ إلی أن تحیض ثلاث حیض،وعند مالک تنقضي عدتھا بتسعۃ أشھر،وقد قال في البزازیۃ:الفتوی في زماننا علی قول مالک رحمه اللّٰه،وقال الزاھدي:کان بعض أصحابنا یفتون بہ للضرورۃ،واعترضہ في النھر و غیرہ بأنہ لا داعي إلی الإفتاء بمذھب الغیر لإمکان الترافع إلی حاکم مالکي یحکم بمذھبہ،وعلی ذلک مشیٰ ابن وھبان في منظومتہ ھناک،لکن قدمنا أن الکلام عند تحقق الضرورۃ حیث لم یوجد حاکم مالکي‘‘ (رد المحتار،باب المفقود:۲/ ۴۵۶) [ابن وہبان نے اپنے منظومے میں ذکر کیا ہے کہ اگر وہ (قاضی و مفتی وغیرہ) بہ وقتِ ضرورت امام مالک رحمہ اللہ کے قول کے مطابق فتویٰ دے تو یہ جائز ہوگا۔اس کے شارح ابن الشحنہ نے اس پر اعتراض کیا کہ حنفی کو اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے،کیوں کہ یہ ہمارے مذہب کے خلاف ہے،لہٰذا اس کو حذف کرنا،
Flag Counter