Maktaba Wahhabi

141 - 430
آثارِ صحابہ رضی اللہ عنہم و تابعین رحمہم اللہ : قرآنی آیات اور احادیثِ نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ کتنے ہی آثارِ صحابہ رضی اللہ عنہم اور اقوالِ تابعین رحمہم اللہ سے بھی پتا چلتا ہے کہ وہ بھی امام کے پیچھے سورۃ الفاتحہ کے قائل تھے۔ چنانچہ ان میں سے بعض نام یہ ہیں: 1- حضرت عمرِ فاروق رضی اللہ عنہ ۔ (جزء القراء ۃ وتاریخ کبیر إمام بخاري، دارقطني، سنن کبریٰ بیہقي، کتاب القراء:ۃ بیہقي، مستدرک حاکم) 2- حضرت علی رضی اللہ عنہ ۔ (جزء القراء ۃ، کتاب القراء ۃ، سنن کبریٰ بیہقي، دارقطني، حاکم) 3- حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ ۔ (جزء القراء ۃ، کتاب القراء ۃ، سنن کبریٰ، معانی الآثار طحاوی) 4- حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما ۔ (جزء القراء ۃ، کتاب القراء ۃ، سنن کبریٰ، مصنف عبدالرزاق و مصنف ابن أبي شیبۃ) 5- حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ ۔ (ابن ماجہ، کتاب القراء ۃ، سنن کبریٰ) 6- حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ۔ (کتاب القراء ۃ، سنن کبریٰ، معاني الآثار) 7- حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ۔ (جزء القراء ۃ، کتاب القراء ۃ، سنن کبریٰ) 8- حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ۔ (صحیح مسلم، أبي داود، ترمذي، ابن ماجہ، موطأ إمام مالک) 9 حضرت عبادۃ رضی اللہ عنہ ۔ (کتاب القراء ۃ، سنن کبریٰ)
Flag Counter