Maktaba Wahhabi

147 - 430
’’نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بھی آمین کہا کرتے تھے۔‘‘[1] صحیح بخاری و مسلم، ابو داود و نسائی اور دیگر کتبِ حدیث میں ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے: ’’جب امام ﴿غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ ﴾[الفاتحۃ: ۷] کہے تو تم آمین کہو، جس کا آمین کہنا فرشتوں کے آمین کہنے سے مل گیا، اس کے پہلے گناہ بخشے گئے۔‘‘[2] آمین سے چِڑنے پر وعید: اُمّ المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے: ’’یہودی تمھارے ساتھ اتنا حسد کسی دوسری بات پر نہیں کرتے جتنا حسد وہ تمھارے باہم سلام کہنے اور آمین کہنے پر کرتے ہیں۔‘‘[3] عملِ مصطفوی صلی اللہ علیہ وسلم : حضرت وائل بن حُجر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے: ’’میں نے نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ﴿ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ ﴾ پڑھا تو آمین کہا اور اپنی آواز کو لمبا کھینچا۔‘‘[4]
Flag Counter