Maktaba Wahhabi

167 - 430
پھر دوسری رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد سورت آل عمران کی آیت (۶۴) پڑھا کرتے تھے : ﴿قُلْ يَا أَهْلَ الْكِتَابِ تَعَالَوْا إِلَىٰ كَلِمَةٍ سَوَاءٍ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ أَلَّا نَعْبُدَ إِلَّا اللّٰهَ وَلَا نُشْرِكَ بِهِ شَيْئًا وَلَا يَتَّخِذَ بَعْضُنَا بَعْضًا أَرْبَابًا مِّن دُونِ اللّٰهِ  ۚ فَإِن تَوَلَّوْا فَقُولُوا اشْهَدُوا بِأَنَّا مُسْلِمُونَ﴾ 2- صحیح مسلم و ابو داود میں ہے کہ کبھی کبھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم دوسری رکعت میں سورت آلِ عمران کی آیت (۵۲) پڑھا کرتے تھے: ﴿فَلَمَّا أَحَسَّ عِيسَىٰ مِنْهُمُ الْكُفْرَ قَالَ مَنْ أَنصَارِي إِلَى اللّٰهِ  ۖ قَالَ الْحَوَارِيُّونَ نَحْنُ أَنصَارُ اللّٰهِ آمَنَّا بِاللّٰهِ وَاشْهَدْ بِأَنَّا مُسْلِمُونَ﴾ 3- صحیح مسلم و ابو داود اور نسائی ہی میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ کبھی کبھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم پہلی رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد ﴿قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ﴾ اور دوسری میں ﴿قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ﴾ پڑھتے تھے۔[1] نمازِ فجرکے فرائض: 1- نمازِ فجر کے فرضوں میں نبیِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قراء ت کے سلسلے میںایک مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک سورت ﴿إِذَا زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ زِلْزَالَهَا﴾ کو دونوں رکعتوں میں پڑھ دیا تھا، جیسا کہ ابو داود اور بیہقی میں ہے۔ 2- صحیح بخاری و مسلم اور ابن خزیمہ میں سیار بن سلامہ رحمہ اللہ حضرت ابو برزہ اسلمی رضی اللہ عنہ سے روایت بیان کرتے ہیں: (( وَکَانَ (النَّبِیُّ صلی اللّٰه علیہ وسلم ) یَقْرَأُ فِی الرَّکْعَتَیْنِ اَوْ اِحْدَاہُمَا مَا بَیْنَ
Flag Counter