Maktaba Wahhabi

183 - 430
میں سورۃ الکافرون ﴿قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ ﴾ اور تیسری رکعت میں سورۃ الاخلاص: ﴿ قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ ﴾ پڑھا کرتے تھے۔ 2- جبکہ سنن ابی داود، ترمذی، ابن ماجہ، دارقطنی، ابن حبان، طحاوی او ر مسند احمد میں ہے کہ کبھی کبھی نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم آخری رکعت میں سورۃ الاخلاص کے ساتھ معوّذتین ﴿قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ﴾ اور ﴿قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ﴾ بھی ملا لیا کرتے تھے۔[1] 3- نسائی و مسند احمد میں بسندِ صحیح مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نمازِ وتر کی تیسری رکعت میں سورۃ النساء کی ایک سو آیات پڑھیں۔[2] نمازِ وتر کے بعد والی دو رکعتیں: نمازِ تہجد سے فارغ ہو کر نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وتروں کے بعد دو رکعتیں پڑھنا صحیح مسلم اور دیگر کتبِ حدیث میں ثابت ہے۔ چنانچہ حضرت ابو سلمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انھوں نے اُم المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے نبیِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نمازِ تہجد کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے فرمایا: ’’نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تیرہ رکعتیں پڑھا کرتے تھے، آٹھ رکعتیں پڑھنے کے بعد وتر پڑھتے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھ کر دو رکعتیں پڑھتے، لیکن جب رکوع کرتے تو (اس کے لیے) کھڑے ہو جاتے تھے۔‘‘[3] ان دو رکعتوں میں مسند احمد اور قیام اللیل مروزی میں وارد حدیث کی رُو سے
Flag Counter