Maktaba Wahhabi

198 - 430
مسئلہ رفع الیدین قائلین رفع الیدین: رکوع جاتے اور رکوع سے اٹھتے وقت، اسی طرح تیسری رکعت کے شروع میں کی جانے والی رفع الیدین میں اہلِ علم کے مابین اختلافِ رائے پایا جاتا ہے۔ البتہ صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کی ایک جماعت کے علاوہ امام شافعی، احمد بن حنبل، اسحاق بن راہویہ اور صحیح تر روایت کے مطابق امام مالک رحمہم اللہ کا مسلک یہی ہے کہ یہ رفع الیدین ’’سنت‘‘ ہے۔[1] دلائل : قائلینِ رفع الیدین اپنے موقف کی تائید میں متعدد دلائل رکھتے ہیں، جن میں احادیثِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ، آثارِ خلفا و صحابہ رضی اللہ عنہم اور اقوالِ تابعین و تبع تابعین رحمہم اللہ ہیں، نیز محدّثینِ کرام کا تعامل اور کتنے ہی ائمہ اور فقہائے اَحناف کے اقوال بھی ہیں۔ پہلی دلیل: صحیحین و سننِ اربعہ، ابن حبان و ابن خزیمہ، موطا امام مالک، موطا امام محمد، محلّٰی ابنِ حزم، مصنف عبدالرزاق و ابنِ ابی شیبہ، مسند احمد و شافعی، دارمی و دارقطنی، بیہقی،
Flag Counter